اتوار‬‮ ، 18 مئی‬‮‬‮ 2025 

واٹس ایپ پر ایک دن میں سب سے زیادہ پیغامات بھیجنے کا نیا ریکارڈ قائم

datetime 5  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (آن لائن ) واٹس ایپ پر 31 دسمبر کی شب ایک ارب 40 کروڑ سے زائد آڈیو اور ویڈیو کالز کی گئیں۔اسی طرح فیس بک اور انسٹاگرام پر ساڑھے 5 کروڑ سے زیادہ لائیو ویڈیوز کو نشر کیا گیا۔رپورٹس کے مطابق 31 دسمبر 2019 کو واٹس ایپ پر نئے سال کے موقع پر دنیا بھر میں 100 ارب سے پیغامات بھیجے جائیں گئے تھے،

تاہم اس سال میسجز کے اعداد و شمار جاری نہیں کیے گئے۔ واٹس ایپ پر نئے سال کے موقع پر دنیا بھر میں وائس اور ویڈیو کالز کی شرح میں 2019 کے مقابلے میں 50 فیصد اضافہ ہوسکتا ہے۔کووڈ کی وبا کے دوران کروڑوں افراد نے اپنے پیاروں سے رابطے کے لیے واٹس ایپ کا سہارا لیا۔ اعداد و شمار کے مطابق 31 دسمبر 2019 کو سب سے زیادہ پیغامات بھارت میں 20 ارب کی تعداد میں بھیجے گئے جبکہ 100 ارب میں سے 12 ارب پیغامات میں تصاویر کا تبادلہ کیا گیا۔خیال رہے کہ دنیا بھر میں واٹس ایپ صارفین کی تعداد 2 ارب سے زائد ہے اور 2018 میں فیس بک ڈویلپر کانفنرس میں بتایا گیا تھا کہ روزانہ صارفین اس اپلیکشن پر 65 ارب پیغامات بھیجتے ہیں جبکہ 2 ارب منٹ کی وائس اور ویڈیو کالز کرتے ہیں۔واٹس ایپ کو 2014 میں فیس بک نے خریدا تھا اور امکان ہے کہ 2021 سے اس اپلیکشن میں صارفین کو اشتہارات دکھانے کا سلسلہ بھی شروع ہوجائے گا۔فیس بک کی ٹیکنیکل پروگرام منیجر کیٹلین بینفورڈ نے اس حوالے سے کہا کہ کووڈ سے قبل بھی نئے سال کے موقع پر فیس بک ایپس میں میسجز اور دیگر سروسز کے استعمال کی شرح میں نمایاں اضافہ ہوتا تھا، تاہم مارچ 2020 کے سے ایپس کے ٹریفک میں اکثر اوقات اتنا اضافہ ہوا جس کے سامنے نئے سال کے اعداد و شمار بھی کم ٹھے۔انہوں نے مزید کہا کہ فیس کی ٹیم سروسز کو مسلسل بہتر کررہی ہے تاکہ صارفین کو مسائل کا سامنا نہ ہو۔

موضوعات:



کالم



10مئی2025ء


فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…