نیویارک(این این آئی)چند ماہ قبل واٹس ایپ کی جانب سے صارفین کو خوشخبری سنائی گئی تھی کہ وہ جلد واٹس ایپ ویب پر ویڈیو اور وائس کالنگ کے فیچر کو شامل کرنے والے ہیں۔اب حال ہی میں واٹس ایپ کے ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا
ہے کہ فیس بک کی زیر ملکیت کمپنی واٹس ایپ پر آئندہ سال وائس اور ویڈیو کالنگ کا فیچر دستیاب ہو گا۔میڈیارپورٹس کے مطابق کمپنی نے کہاکہ انہوں نے واٹس ایپ ویب پر کچھ صارفین کے لیے ویڈیو اور وائس کالنگ کے اس فیچر کی آزمائش شروع کر دی ہے۔خیال رہے کہ فی الحال واٹس ایپ پر صرف موبائل فون صارفین ہی ویڈیو اور وائس کالنگ کر سکتے ہیں لیکن اب اس نئی اپ ڈیٹ کے بعد صارفین واٹس ایپ ویب کا استعمال کرتے ہوئے بھی ویڈیو اور وائس کالنگ کر سکیں گے۔تاہم واٹس ایپ کی جانب سے اس فیچر کو تمام تر صارفین کے لیے پیش کرنے کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا ہے۔