ہفتہ‬‮ ، 28 دسمبر‬‮ 2024 

چینی خلائی جہاز چانگ ای 5کا مشن کامیابی سے مکمل چاند کی مٹی اور پتھروں کے تقریبا ًدو کلو وزنی نمونے زمین پر پہنچا دیئے

datetime 17  دسمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ( آن لائن ) گزشتہ ماہ چاند پر بھیجے گئے خودکار چینی خلائی جہاز چانگ ای 5 نے اپنا مشن کامیابی سے مکمل کرتے ہوئے چاند کی مٹی اور پتھروں کے تقریبا دو کلوگرام وزنی نمونے بحفاظت زمین پر پہنچا دیئے ہیں۔اس خلائی مشن کا ریٹرن ماڈیول رات

(یعنی 16 اور 17 دسمبر کی درمیانی شب) بیجنگ کے مقامی وقت کے مطابق رات 1 بج کر 59 منٹ پر شمالی چین میں اندرونی منگولیا کے خودمختار علاقے سیزی وانگ کے برفیلے میدان میں ایک بڑے پیراشوٹ کے ذریعے اتر گیا۔ تب پاکستان میں رات 10 بج کر 59 منٹ ہوئے تھے۔واضح رہے کہ 1976 میں روس کے لیونا 24 مشن کے بعد 44 برسوں میں یہ پہلا خلائی مشن ہے جو چاند سے مٹی اور پتھروں کے نمونے جمع کرکے کامیابی سے زمین پر پہنچا ہے۔چار حصوں (ماڈیولز) پر مشتمل چانگ ای 5 خلائی مشن کا آخری مرحلہ اس کے چوتھے یعنی ریٹرنر ماڈیول نے انجام دیا، جس میں چاند کی مٹی اور پتھروں کے نمونے محفوظ کیے گئے تھے۔چینی قومی خلائی ادارے چائنا نیشنل اسپیس ایڈمنسٹریشن (سی این ایس اے) کے سربراہ ژانگ کیجیان نے چانگ ای 5 کو مکمل طور پر کامیاب مشن قرار دیتے ہوئے بتایا کہ چاند سے لائی گئی مٹی اور پتھروں کے ان نمونوں کا کچھ حصہ دیگر ملکوں کے سائنسدانوں کیلیے بھی دستیاب ہوگا تاکہ خلائی تحقیق کے میدان میں عالمی تعاون و اشتراک کو بھی فروغ دیا جاسکے۔چانگ ای 5 مشن ایک وسیع البنیاد چینی خلائی منصوبے کا حصہ ہے جس کے تحت چینی خلا نوردوں کو 2030 تک چاند پر اتارا جائے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…