بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

واٹس ایپ نے یکم جنوری 2021ءسے ان موبائل فونز پرسروس بند کر نے کا اعلان کر دیا

datetime 16  دسمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)دنیا بھر میں مقبول پیغام رسانی اور ویڈیو کالنگ کی مقبول ترین ایپلی کیشن واٹس ایپ کو پرانے آپریٹنگ سسٹمز والے اینڈرائڈ اور ایپل فونز کے صارفین 2021 میں استعمال نہیں کرسکیں گے۔رپورٹ کے مطابق فیس بک کی ملکیت واٹس ایپ کی جانب سے اعلان کیا گیا

ہیکہ 31 دسمبر 2020 کے بعد جس آئی فون کا آپریٹنگ سسٹم آئی او ایس سیون (iOS9) سے پرانا ہوگااس پر واٹس ایپ کی سروس دستیاب نہیں ہوگی اور اسی طرح جس اسمارٹ فون میں اینڈرائڈ 4.0.3 سے پرانا آپریٹنگ سسٹم ہوگا وہ بھی واٹس ایپ کی سہولت سے مستفید نہیں ہوسکے گا۔واٹس ایپ کی جانب سے صارفین سے کہا گیا کہ وہ بلاتعطل سروس کے لیے جدید ترین آپریٹنگ سسٹم اپنے اسمارٹ فونز میں اپ گریڈ کروالیں۔ رپورٹ کے مطابق آئی فون صارفین جن کے پاس آئی فون 4ایس، آئی فون 5 اور 5 ایس، آئی فون 6 اور 6 ایس ہے وہ اپنے اسمارٹ فونز میں جلد ازجلد آئی او یس کا جدید ترین ورڑن اپ گریڈ کرالیں یاکم ازکم iOS9 تو ضرور کروالیں ورنہ 31 دسمبر کے بعد وہ واٹس ایپ استعمال نہیں کرسکیں گے۔رپورٹ میں کہا گیا کہ بعض اسمارٹ فونز میں اب بھی اینڈرائڈ 4.0.3 سے پرانا آپریٹنگ سسٹم استعمال ہورہا ہے، اس لیے انہیں بھی اسے اپ گریڈ کرنے کی ضرورت ہے۔‎

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…