جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

پاکستانی سائنس دانوں کا بڑا کارنامہ ممباسہ گھاس متعارف ، حیرت انگیز خصوصیات

datetime 16  دسمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی )پاکستانی سائنس دانوں نے زراعت کے شعبے میں انقلابی قدم اٹھاتے ہوئے ممباسہ گھاس متعارف کرا دی۔سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ گنے سے لمبی یہ گھاس مویشیوں کی غذائی ضروریات کو پورا کرنے کا بہترین نعم البدل ہے۔ بلند قامت اور موٹی جسامت والی اس گھاس کو

کھانے کے لیے بھی استعمال کیا جاتا ہے۔پاکستان ایگریکلچر اینڈ ریسرچ کونسل کے سائنسدانوں نے ممباسہ گھاس کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس کی افزائش کے لیے کسی بڑے سرمائے کی ضرورت ہے اور نہ مخصوص موسموں کا انتظار کرنا پڑتا ہے۔پی اے آر سی کے سائنس دانوں نے مزید بتایا کہ اس گھاس کو آسانی سے کاشت کر کے اس کی فصل سے فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے۔پی اے آر سی کے مطابق اس گھاس پر موسمی اثرات اور مختلف حملوں سے بچا کے لیے بھی تحقیق کی جا رہی ہے۔ممباسہ گھاس مویشیوں کی غذا کے لیے نعم البدل کے ساتھ ساتھ غذائی اجزا ء کو پورا کرنے کا بھی بہترین ذریعہ ہے جس سے پروٹین اور دیگر غذائی اجزا ء پر مشتمل صحت بخش مصنوعات کے فروغ میں بھی مدد ملے گی۔پاکستانی سائنس دانوں کی جانب سے متعارف کرائی گئی اس تحقیق کو لائیو اسٹاک شعبے میں انقلاب قرار دیا جا رہا ہے جس سے کاشتکاروں کو بھی فائدہ ہوگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…