منگل‬‮ ، 04 مارچ‬‮ 2025 

ڈیجیٹل فرنچائزپوسٹ آفسزکا آغاز کتنے لوگوں کو براہ راست روزگار ملے گا؟ بیروزگاروں کو بڑی خوشخبری سنا دی گئی  

datetime 13  دسمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)پاکستان پوسٹ نے پبلک پرائیوٹ پارٹنر شپ کے ذریعے ڈیجیٹل فرنچائزپوسٹ آفسزکا آغاز کردیا ، پاکستان پوسٹ نے مزید ایک سو بیس نئے ڈیجیٹل فرنچائز پوسٹ آفسز کھول دئیے جبکہ رواں ماہ کے آخر تک ملک بھر میں ایک ہزار ڈیجیٹل فرنچائز پوسٹ آفس کھول دئیے جائیں گے،

پاکستان پوسٹ کو مجموعی طور پر بیس ہزا ر فرنچائز پوسٹ آفسز کی درخواستیں موصول ہوچکی ہیں۔وزارت مواصلات کے مطابق منصوبے سے ملک بھر میں پاکستان پوسٹ کی فرنچائزز میں اضافہ ہوگا اور عوام کو معیاری اور سستی سہولت بھی نزدیک ترین علاقوں میں دستیاب ہوگی، ڈیجیٹل فرنچائز میں پوسٹل سروسز کے ساتھ فنانشل سروسز بھی مہیا کی جائیں گے۔وزارت مواصلات کے مطابق پوسٹ آفسز جدید ٹیکنالوجی کا بھی استعمال کریں گے، جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے پارسل کے ٹریکنگ کے ساتھ پک اپ کی سروس بھی دستیاب ہوگی، نئے منصوبے سے تین سال میں ڈھائی لاکھ لوگوں کو براہ راست روزگار ملے گا، ساتھ ہی اس منصوبے سے خسارے کا ادارہ ہمیشہ کے لیے منافع بخش بن جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپ کی تھوڑی سی مہربانی


اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…