پیر‬‮ ، 04 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

چین چاند پر جھنڈا گاڑنے والا دنیا کا دوسرا ملک بن گیا تصاویر جاری

datetime 5  دسمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ(این این آئی) چین چاند پر جھنڈا لگانے والا دنیا کا دوسرا ملک بن گیا جبکہ اس سے قبل امریکا نے تقریباً 50 سے زائد برس قبل چاند پر پرچم لگایا تھا اور وہ ایسا کرنے والا دنیا کا پہلا ملک تھا۔چین کے نیشنل اسپیس ایڈمنسٹریشن کی جانب سے جاری تصاویر میں چینی پرچم کو

چاند کی سطح پر ساکن کھڑا دیکھا جاسکتا ہے کیوں کہ وہاں ہوا موجود نہیں اس لئے پرچم لہرا نہیں سکتا۔ یہ تصویر چین کے غیر انسانی چاند مشن چینج 5 خلائی جہاز سے لی گئی ہے جسے چاند کی سطح سے چٹانوں کے نمونے لانے کیلئے بھیجا گیا تھا۔جمعرات کے روز خلائی جہاز نے زمین پر واپسی سے قبل یہ تصویر لی۔ اس سے قبل بھی دو بار چاند پر جانے والے چینی مشنز میں چینی جھنڈا موجود تھا تاہم وہ چاند کی سطح پر نصب نہیں کیا جاسکا تھا۔ تاہم اب چین نے کامیابی کے ساتھ یہ کارنامہ انجام دے دیا ہے۔خیال رہے کہ چاند پر پرچم لگانے والا امریکہ دنیا کا پہلا ملک تھا جس نے 1969 میں اپولو 11 انسانی چاند مشن کے دوران وہاں جھنڈا لگایا تھا۔ 1972 تک متعدد امریکی مشنز نے چاند کی سطح پر مزید 5 جھنڈے لگائے۔2012 میں امریکی خلائی اداے ناسا کی جانب سے جاری سیٹلائٹ تصویر میں دکھایا گیا تھا کہ پانچ جھنڈے اب بھی لگے ہوئے ہیں تاہم ماہرین کا کہنا تھا کہ یہ جھنڈے سورج کی تیز روشنی کی وجہ سے سفید ہوگئے ہیں۔

موضوعات:



کالم



آرٹ آف لیونگ


’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…