یو اے ای نے قومی دن کے موقع پر”عقابی نگاہ“ تحقیقی سیٹلائٹ خلا میں چھوڑ دی

3  دسمبر‬‮  2020

ابوظہبی (این این آئی)متحدہ عرب امارات نے اپنے انچاسویں قومی دن کے موقع پر اپنا بارھواں سیٹلائٹ خلا میں چھوڑا ہے۔یو اے ای کی سرکاری خبررساں ایجنسی وام کے مطابق تحقیقی مقاصد کے لیے خلائی سیارہ عقابی نگاہ (فالکن آئی) جنوبی امریکا میں واقع فرانسیسی

خلائی مرکز سے چھوڑا گیا ہے۔یہ سیٹلائٹ بھی یو اے ای کی مسلح افواج کے پانچ سالہ خلائی منصوبہ کا حصہ ہے۔ خلائی ٹیکنالوجی کے شعبے میں اس تحقیقی منصوبے پر غیرملکی ماہرین کی معاونت سے عمل درآمد کیا جارہا ہے۔عقابی نگاہ سیٹلائٹ تصویرکشی کی ہائی ٹیکنالوجی سے لیس ہے۔اس کو نقشوں، زرعی نگرانی، شہری منصوبہ بندی، ماحول کی مانیٹرنگ، قدرتی آفات سے متعلق منصوبہ بندی اور ملک کی سرحدوں اور ساحلی علاقوں کی دفاعی نقطہ نظر سے نگرانی کے لیے استعمال کیا جائے گا۔واضح رہے کہ یو اے ای کی خلائی ایجنسی 2014ء میں قائم کی گئی تھی۔اس نے حالیہ برسوں کے دوران میں خلائی ٹیکنالوجی کے میدان میں نمایاں پیش رفت کی ہے۔ ان میں اس کا سب سے نمایاں منصوبہ جولائی 2020ء میں ”ہوپ پروب“ (امیدِ تحقیق) کے نام سے مریخ پر بھیجا گیا خلائی مشن تھا۔یہ عرب دنیا کا اس سیارے پر بھیجا گیا پہلا خلائی مشن تھا۔یو اے ای نے ستمبر میں 2024ء میں چاند پر اپنا پہلا خلائی مشن

بھیجنے کا اعلان کیا تھا۔اس کو شیخ راشد بن سعید آل مکتوم سے منسوب کیا گیا ہے اور”رشید روور“نام دیا گیا ہے۔یہ چاند کے ان حصوں کی دریافت کرے گاجہاں پہلے خلائی مشن نہیں بھیجے گئے ہیں۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…