فواد چودھری نے وزیراعظم عمران خان کو پی ٹی وی پرائیویٹائز کرنے کا مشورہ دیدیا 

29  ‬‮نومبر‬‮  2020

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اپوزیشن کیسز میں ریلیف پر بات کرنا چاہتی ہے،وزیراعظم راضی نہیں،حکومت اور اپوزیشن جماعتوں میں بات چیت ہونی چاہیے، جمہوریت میں اپوزیشن کے بغیر کام نہیں کیا جاسکتا، کیسز پر مذاکرات نہیں ہوسکتے ، پشاورمیں ناکامی کے بعدملتان کاجلسہ پی ڈی ایم کیلئے سیاسی جواہے،کوئی بھی چیئرمین آ جائے

پی ٹی وی کے حالات زیادہ بہترنہیں ہو سکیں گے،بہتر ہو گا حکومت پی ٹی وی کو پرائیویٹائز کردے۔ وفاقی وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے ایک انٹرویو میں کہاکہ حکومت اور اپوزیشن جماعتوں میں بات چیت ہونی چاہیے، جمہوریت میں اپوزیشن کے بغیر کام نہیں کیا جاسکتا۔وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومتوں کواصلاحات اور قانون سازی کیلئے اپوزیشن کی ضرورت ہوتی ہے، اپوزیشن سے مذاکرات 100 فیصد ہونے چاہئیں، مسئلہ یہ ہے اپوزیشن چاہتی ہے صرف کیسزپرمذاکرات ہوں اور وزیراعظم اپوزیشن کے کیسز پربات چیت کیلئے تیار نہیں۔فواد چوہدری نے کہا کہ اپوزیشن کوانتخابی اصلاحات پرمذاکرات کی دعوت دی گئی، وزیراعظم اصلاحات پر اپوزیشن سے گفتگوکیلئے تیار ہیں، اپوزیشن کیسز میں ریلیف پر بات کرناچاہتی ہے،وزیراعظم راضی نہیں، وزیراعظم عمران خان کااپوزیشن سے متعلق مؤقف واضح ہے۔انہوںنے کہاکہ اندھے کوبھی نظر آرہاہے ان حالات میں جلسے کرنامناسب نہیں، یاتو ہم ساری قیادت کو جیل میں ڈال دیں اور کہیں جلسہ نہیں ہوگا دوسرایہ ہے کہ عوام فیصلہ کریں کہ یہ کون لوگ ہیں؟وفاقی وزیر نے کہا کہ جیلوں میں ڈال دیاتوکہیں گے ظلم ہو گیاجمہوریت خطرے میں آ گئی، پشاورمیں ناکامی کے بعدملتان کاجلسہ پی ڈی ایم کیلئے سیاسی جواہے، اپوزیشن میں تھوڑی سی بھی عقل ہوتو وہ یہ جلسہ منسوخ کر دے۔فواد چوہدری نے کہا کہ اس وقت نواز شریف بیتاب ہیں، پی ڈی ایم کی منصوبہ بندی غصے پرمشتمل ہے جس پرناکامی کاسامنا ہے۔فواد چوہدری نے

بختاور زرداری کو منگنی کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ بختاور اور محمود دونوں کو جانتا ہوں، اللہ دونوں کو کامیاب ازدواجی زندگی گزارنے کی توفیق دے۔انہوںنے کہاکہ بلاول کوسب نے سمجھایا جلسے نہ کریں لیکن نہیں مانے، بلاول کیلئے گیٹ ویل سون، اللہ آپ کو جلدصحت دے، بلاول پاکستان کی اہم شخصیت ہیں ان کی صحت یابی کیلئے دعا ہے۔چیئرمین پی ٹی وی تعیناتی سے متعلق

وفاقی وزیر نے کہاکہ  نعیم بخاری کی بطورچیئرمین پی ٹی وی تعیناتی درست اقدام ہے، کوئی بھی چیئرمین آ جائے پی ٹی وی کے حالات زیادہ بہترنہیں ہو سکیں گے، جوگند پیپلز پارٹی اور ن لیگ نے ڈال دیا اسے سنبھالنا ممکن نہیں، بہتر ہو گا حکومت پی ٹی وی کو پرائیویٹائز کردے، حکومتیں کہاں ٹی وی چلاتی ہیں، نجی سیکٹر کو کام کرنے دیاجائے۔



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…