بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

سندھ حکومت چھا گئی تمام امور مکمل ڈیجیٹلائز کرنے کا آغاز

datetime 16  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)سیکرٹری لوکل گورنمنٹ ہائوسنگ و ٹائون پلاننگ نجم احمد شاہ کی ہدایت پر محکمہ بلدیات سندھ کو مکمل طور پر ڈیجیٹلائز کرنے کے منصوبے پر کام کا آغاز کردیا گیا ہے جس کے تحت محکمہ جاتی تمام امور کو شفافیت سے ہم آہنگ کرنے کے لئے آن لائن پورٹل سے

منسلک کیا جائے گا۔اس اہم پیش رفت کی تفصیلات کے متعلق سیکرٹری بلدیات سندھ نجم احمد شاہ نے بتایا کہ محکمہ لوکل گورنمنٹ ہائوسنگ و ٹائون پلاننگ کو جدید تقاضوں اور عالمی معیار سے ہم آہنگ کرنے کے لئے اس منصوبے کا آغاز کیا جارہا ہے جس کے تحت تمام دفتری امور کی انجام دہی کے لئے آن لائن پورٹل دستیاب ہوگا جس میں تمام عملے کی حاضری ریکارڈ سمیت، سروس ریکارڈ، سرکاری خط و کتابت اور دیگر ضروری امور کا اندراج باآسانی عمل میں آجائے گا۔اس اہم پیش رفت کے سلسلے میں تمام سرکاری خط کتابت کو QR کوڈ سے مزین کیا جارہا ہے تاکہ کسی بھی جعل سازی کا شائبہ بھی برقرار نہ رہے۔ محکمے میں موصول اور روانہ ہونے والی تمام ڈاک کا احوال بھی اس آن لائن پورٹل کے ذریعے محفوظ بنایا جائے گا۔ کون کا افسر کس عہدے پر کس ڈسٹرکٹ یا تحصیل میں فرائض منصبی سر انجام دے رہا ہے اس کی تفصیلات بھی آن لائن دستیاب ہوں گی۔اس کار آمد اور منفرد منصوبے کو عملی جامع پہنانے والے سیکرٹری بلدیات نجم احمد شاہ کا کہنا تھا کہ محکمہ بلدیات سندھ کو ترقی اور کامیابی کی شاہراہ پر مستقل طور پر گامزن کرنے کے لئے اس اقدام کا عمل میں لایا جانا ضروری تھا جس پر بفضل خدا کام کا آغاز کردیا گیا ہے اور عنقریب اس مخلصانہ کاوش کے ثمرات نظر آنا شروع ہوجائیں گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…