پیر‬‮ ، 04 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ای کامرس کو فروغ دینے کیلئے نیا پلیٹ فارم تیار

datetime 16  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)پاکستان کسٹمز نے ای کامرس کو فروغ دینے کے لیے نیا پلیٹ فارم تیار کرلیا۔اس ضمن میں ذرائع نے بتایا کہ یہ نیا نظام چھوٹے و درمیانے درجے کے برآمدکنندگان کو سہولت فراہم کرے گا۔ پاکستان کسٹمز نے مزکورہ نیا آئی ٹی بیس پلیٹ فارم اسٹیٹ بینک کے تعاون سے تیار کیا ہے

جو نیا پاکستان سے ای کامرس ایکسپورٹ میں معاون ثابت ہوگا۔ کسٹم حکام اس نئے نظام کی تربیت کے لئے جلد خصوصی سیشن منعقد کریں گے۔ذرائع نے بتایا کہ محکمہ کسٹمز نے کمرشل بینکوں کو کسٹمز کلیئرنس سسٹم وی بوک میں رجسٹریشن کی بھی اجازت دے دی ہے۔ اس پلیٹ فارم کے تحت اسٹیٹ بینک 5 ہزار امریکی ڈالر مالیت تک ای کامرس ایکسپورٹ کو ای فارم سے استثنی دیتا ہے۔ ای کامرس ایکسپورٹرز کو اپنی مصنوعات رجسٹرڈ کوریئر کے ذریعے ارسال کرنا ہوں گی۔ کوریئر کمپنیاں ای کامرس برآمد کی جانے والی اشیا کی تفصیلات کسٹم کے سسٹم میں درج کریں گی۔ذرائع نے بتایا کہ ہر برآمدی کنسائمنٹ کو خصوصی کوڈ مہیاکیا جائے گا۔ ای کامرس کے تحت برآمد کی جانے والی مصنوعات کی تمام تفصیلات بینک کے پاس بھی ہوں گی جبکہ ای کامرس سسٹم کے ذریعے برآمد کی جانے والی مصنوعات کی برآمدی آمدنی 60 یوم میں لازمی منگوانی ہوں گی۔ ای کامرس سسٹم کے تحت برآمدات کی برآمدی ترسیلات براہ راست بینکوں میں منتقل ہوں گی۔



کالم



آرٹ آف لیونگ


’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…