ہفتہ‬‮ ، 28 دسمبر‬‮ 2024 

عوام کے لئے خوشخبری ،سستی ترین800سی سی گاڑی سب کی چھٹی کرنے کیلئے تیار

datetime 14  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) یونائیٹڈ موٹرز رواں سال کے آخر میں پاکستان کی سب سے سستی 800 سی سی براوو اور ہیچ بیک 1000 سی سی چیری کیو کیو لائونچ کرے گی۔یہ گاڑیاں سوزوکی کی 660 سی سی آلٹو، 1000 سی سی ویگن-آر اور 1000 سی سی کے کے آئی اے

پیکانٹو کا مقابلہ کریں گی۔کمپنی پاکستان میں گاڑی کو اپنے گرین فیلڈ حیثیت کے تحت تیار کررہی ہے۔ حکومت کی جانب سے آٹو ڈیولپمنٹ پالیسی(اے ڈی پی 2016-2021)پالیسی جاری کی گئی تھی۔حکومت نے غیرملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنے اور آٹو سیکٹر میں مسابقت بڑھانے میں مدد کیلئے پالیسی کا آغاز کیا، جس پر 3 جاپانی کمپنیوں کا قبضہ رہا ہے۔حکومتی پالیسی کے تحت یونائیٹڈ موٹرز سمیت ایک درجن کے قریب کمپنیوں کو گرین فیلڈ کا درجہ حاصل ہوا، جس میں کیا اور ہنڈائی شامل ہیں۔چیری کیو کیو گاڑی چین بنا رہا ہے، جو تقریبا ایک دہائی قبل قراقرم موٹرز نے لانچ کی تھی، تاہم اس کی پیداوار رک گئی تھی۔ ذرائع کے مطابق یہ کار دسمبر میں باضابطہ طور پر لائونچ کی جائے گی۔گاڑیوں کی ورکشاپ چلانے والے شکیب خان کا کہنا ہے کہ ماضی میں اس گاڑی میں بہت خصوصیات تھیں تاہم کار کا سب سے بڑا مسئلہ حصوں کی عدم دستیابی تھا۔شکیب خان نے بتایا کہ چیری کیو کیو کا ڈیزائن انگلینڈ کی مشہور کار شیورلیٹ جوائے جیسی تھی، دونوں گاڑیوں کے بیرونی حصے ایک دوسرے میں استعمال ہوسکتے تھے، تاہم انجن کے پرزے مختلف تھے، جن کو چیری کیو کیو کے مالکان کو تلاش کرنے کیلئے جدوجہد کرنی پڑتی تھی۔انہوں نے امید کا اظہار کیا کہ اس بار کمپنی یقینی بنائے گی کہ گاڑی خریدنے کے بعد لوگوں کو اس کے پرزے مارکیٹ میں باآسانی دستیاب ہوں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…