جمعرات‬‮ ، 17 اپریل‬‮ 2025 

سمارٹ فونز کے شوقین افراد کیلئے خوشخبری، 3 نئے انتہائی کم قیمت سمارٹ فونز متعارف

datetime 8  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹوکیو (آن لائن )ایل جی نے اپنے ڈبلیو سیریز کے 3 نئے کم قیمت اسمارٹ فونز متعارف کرا دیئے ہیں۔ایل جی ڈبلیو 11، ڈبلیو 31 اور ڈبلیو 31 پلس گزشتہ سال کے ڈبلیو 10، ڈبلیو 30 کی جگہ لیں گے۔تینوں نئے فونز میں کافی کچھ ملتا جلتا ہے جیسے سب میں 6.52 ا انچ آئی پی ایس ایل

سی ڈی ڈسپلے دیا گیا ہے۔اسی طرح تینوں میں ہیلیو پی 22 پراسیسر اور 4000 ایم اے ایچ بیٹریاں موجود ہیں۔ تینوں فونز کے ایل سی ڈی ڈسپلے میں ایچ ڈی پلس ریزولوشن دیا گیا ہے اور واٹر ڈراپ نوچ میں 8 میگا پکسل سیلفی کیمرا چھپا ہوا ہے۔تینوں فونز میں 3 سے 4 جی بی ریم اور 23 سے 128 جی بی اسٹوریج کے آپشنز دیئے گئے ہیں، جن میں مائیکرو ایس ڈی کارڈ سے اضافہ کیا جاسکتا ہے۔اسی طرح اینڈرائیڈ 10 آپریٹنگ سسٹم دیا گیا ہے۔تینوں میں نمایاں فرق بیک کیمرا سسٹم ہے۔ڈبلیو 11 میں بیک پر 13 میگا پکسل مین کیمرا 2 میگا پکسل ڈٰپتھ سنسر کے ساتھ دیا گیا ہے۔اس کے مقابلے میں ڈبلیو 31 اور 31 پلس میں 13 میگا پکسل مین کیمرے کے ساتھ 5 میگا پکسل الٹرا وائیڈ اور 2 میگا پکسل ڈیپتھ کیمرے دیئے گئے ہیں۔انن دونوں فونز میں بیک پر فنگرپرنٹ اسکینر بھی موجود ہے جبکہ تینوں فونز میں ہیڈفون جیک کو برقرار رکھا گیا ہے۔یہ تینوں فون سب سے پہلے بھارت میں فروخت کے لیے پیش کیے جارہے ہیں۔ایل جی ڈبلیو 11 کی قیمت 128 ڈالرز (20 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) رکھی گئی ہے جو 3 جی بی ریم اور 32 جی بی اسٹوریج سے لیس ہوگا۔اس کے مقابلے میں ڈبلیو 31 میں 4 جی بی ریم اور 64 جی بی اسٹوریج ہوگی جس کی قیمت 148 ڈالرز (23 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) رکھی گئی ہے۔ڈبلیو 31 پلس کی قیمت 162 ڈالرز (25 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) ہوگی۔

موضوعات:



کالم



اگر آپ بچیں گے تو


جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…