جمعہ‬‮ ، 22 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ہوشیار باش! پاکستان میں ہیکرز واٹس ایپ اکائونٹ ہیک کرنے کیلئے سرگرم‎،کیسے ہیک کرتے ہیں ؟ حیران کن انکشاف

datetime 6  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان میں ہیکرز واٹس ایپ اکائونٹ ہیک کرنے کیلئے سرگرم ہو گئے ہیں ۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ہیکرز نے پاکستان میں واٹس ایپ اکائونٹس ہیک کرنے کیلئے سرگرمیوں کا آغاز کر دیا ہے ۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ ہیکرز کی طرف سے صارف کو مختلف نمبرز سے واٹس ایپ پر پیغام چھوڑا جاتا ہے جس میں کہا صارف سے کہا جاتا ہے کہ 6 ہندسوں پر

مبنی ایس ایم ایس غلطی سے آپ کو بھیج دیا گیا برائے مہربانی آپ اس کوڈ کو متعلقہ نمبر پر بھیج دیں،کوڈ بھیجنے سے صارف کا واٹس ایپ ہیک کر لیا جاتا ہے جس کے بعد ہیکرز آپ کے واٹس نمبر سے وہ پیغام آپ کے تمام کنٹیکٹ کو بھی بھیج دیتے ہیں  ۔دوسری جانب پیغام رسانی کی ایپ واٹس ایپ کی جانب سے پیغامات غائب کرنے کا نیا آپشن متعارف کروایا جا رہا ہے جس کے تحت پیغام بھیجنے اور اسے موصول کرنے والے صارفین کے موبائل سے یہ پیغام خود بخود سات دن بعد ختم ہو جائے گا۔امریکی میڈیا کے مطابق دنیا بھر میں واٹس ایپ کے دو ارب سے زیادہ صارفین ہیں اور اس ایپ کی ملکیت فیس بک کے پاس ہے۔ ایپ انتظامیہ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ اس آپشن کے ذریعے پیغامات کو پرائیویٹ یعنی خفیہ رکھنے میں بھی مدد ملے گی۔واٹس ایپ کی جانب سے یہ بھی کہا گیا کہ اس آپشن کے تحت پیغام موصول کرنے والے صارفین (اگر وہ خود بخود ڈیلیٹ ہونے والے میسجز کو محفوظ رکھنا چاہیں) ایسے پیغامات کے سکرین شاٹ لے سکیں گے اور کسی بھی پیغام، تصویر یا ویڈیو کو آگے بھی بھیج سکیں گے۔یہ آپشن واٹس ایپ صارفین کے لیے نومبر کے اواخر میں متعارف کروا دی جائے گی۔ایک بلاگ میں کمپنی کی جانب سے بتایا گیا کہ پیغامات کو سات دنوں کے بعد مٹانے کا آپشن اس لیے دیا جائے گا تاکہ یہ اطمینان رہے کہ یہ گفتگو ہمیشہ کے لیے موجود نہیں رہے گی اور ساتھ ہی یہ بھی کہ آپ یہ بھول نہ سکیں کہ آپ کس حوالے سے بات کر رہے ہیں۔اپریل 2019 میں فیس بک کے چیف ایگزیکٹیو مارک زکربرگ نے سوشل نیٹ ورک میں مختلف تبدیلیاں لانے کا اعادہ کیا تھا جس کے تحت صارفین کو مزید پرائیویسی میسر آ سکے گی۔ان مجوزہ تجاویز میں سے ایک یہ بھی تھی کہ صارفین دائمی (ہمیشہ کے لیے) انداز میں مواد کیسے شیئر کر سکیں گے اور ان میں پیغامات کا غائب ہونا بھی شامل تھا۔کمپنی کی جانب سے واٹس ایپ، انسٹاگرام اور فیس بک میسنجر کو ضم کرنے کے حوالے سے بھی کام جاری ہے۔کمپنی کی حریف میسیجنگ ایپ جس سے متاثر ہو کر فیس بک کی جانب سے متعدد فیچرز متعارف کروائے گئے کی بنیاد ہی پیغامات غائب ہونے کے اصول پر رکھی گئی تھی۔ٹیک کرنچ کے لیے کام کرنے والے ایک صحافی انگرڈ لنڈن نے ٹویٹ کیا کہ یہ حیرت انگیز ہے کہ واٹس ایپ کو یہ فیچر متعارف کروانے میں اتنا عرصہ لگ گیا کیونکہ اس نے سٹیٹس کا آپشن، جو ایک روز میں غائب ہو جاتا ہے، 2017 میں متعارف کروایا تھا۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)


آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…