پیر‬‮ ، 04 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

گوگل نے پاکستانی طالبعلموں کیلئے زبردست پروگرام متعارف کرا دیا

datetime 28  اکتوبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) گوگل نے پاکستانی طالب علموں کیلئے کمپیوٹر پروگرام متعارف کرا دیا ،سی ایس فرسٹ نامی پروگرام سے اسکول کی سطح پر کمپیوٹرٹیکنالوجی کی تعلیم دی جائے گی۔ منگل کو وزارت آئی ٹی،ٹیلی کام فاونڈیشن، ورچوئل یونیورسٹی اور ٹیک ویلی کی شراکت سے

پروگرام کا باقاعدہ آغاز کیا گیا ،گوگل کے تعاون سے اپنی نوعیت کے منفرد پروگرام کا آغاز وفاقی وزیر آئی ٹی سید امین الحق نے کیا  ،ابتدائی طور پر ٹیلی کام فاؤنڈیشن کے 3 اسکولوں میں سی ایس پروگرام کی شروعات کی گئی ہے، وفاقی وزیر نے کہاکہ اس پروگرام کو جلد ہی تمام اسکولوں تک توسیع دی جائے گی، پروگرام کا مقصد بچوں کو ابتدائی کلاسوں سے ہی کمپیوٹر پروگرامز سے آگاہی دینا ہے، وفاقی وزیر نے کہاکہ ڈیجیٹل پاکستان ویڑن کے تحت یہ پروگرام پاکستانی بچوں کیلئے ایک بہترین پلیٹ فارم ثابت ہوگا۔ انہوںنے کہاکہ ڈیجیٹل ورلڈ کے چیلنجز کا مقابلہ کرنے کیلئے اس طرح کے پروگرامز وقت کی ضرورت ہیں، ہماری خواہش ہے کہ اس طرز کے پروگرامز کو پسماندہ اوردور دراز علاقوں تک توسیع دی جائے، سی ایس فرسٹ پروگرام میں کھیل ہی کھیل میں بچوں کو ٹیکنالوجی کی تعلیم دی جاسکے گی، بہتر مستقبل کیلئے ابتداء ہی سے ٹیکنالوجی اور ہنرمندی کی بنیاد ڈالنا ضروری ہے۔

موضوعات:



کالم



آرٹ آف لیونگ


’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…