اسلام آباد(آن لائن ) وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے کہ الیکٹرک وہیکلز کی پیداواری صنعت میں بھارت سے آگے جائیں گے۔ الیکٹرک بسوں کے حوالے سے 2 کمپنیوں سے معاہدہ ہوا، دونوں کمپنیاں بس سے متعلق معاملات میں ہمارے ساتھ تعاون کریں گی۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ہم نے میڈیکل آلات کے حوالے سے
صنعتیں قائم کیں، ہم الیکٹرک وہیکل کے فہرست میں اب شامل ہوچکے ہیں، وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کا ملکی ترقی میں اہم کردار ہے، ہم الیکٹرک وہیکلز تیار کریں گے اور پیداواری صنعت میں بھارت سے آگے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن ذاتی کیسز کو ختم کرنے کے لیے آتے ہیں، ہم کہتے ہیں آپ آ جائیں مگر ملکی ترقی کے حوالے سے بات کریں ۔