عمرہ زائرین کیلئے5 ہزار برقی گاڑیاں اور وہیل چیئرز تیار

27  اکتوبر‬‮  2020

ریاض (این این آئی)سعودی عرب کی حکومت بیت اللہ میں حاضری کا شرف حاصل کرنے والے اللہ کے مہمانوں کی خدمت اور سہولت کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔ انہی مساعی جمیلہ کے ضمن میں حرمین جنرل پریزیڈینسی نے حرم مکی میں اللہ کے مہمانوں کی

سہولت کے لیے 600 برقی اور 5 ہزار وہیل چئیرز تیار کی ہیں۔عرب ٹی وی کے مطابق ان گاڑیوں کی نگرانی پر 120 ملازمین کا عملہ مامور ہے جو عازمین عمرہ کی حفاظت اور سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے ہمہ تن مصروف عمل ہے۔مسجد حرام میں نقل وحرکت کے لیے استعمال ہونے والی ان برقی اور وہیل چیئرز کو ہرقسم کے مضر جراثیم سے پاک رکھنے کے لیے جراثیم کش اسپرے سے صاف کیا جاتا ہے۔مسجد حرام کے اندرونی مقامات میں نقل وحرکت کے لیے تیار کردہ ان گاڑیوں کو 7 مختلف مقامات پر رکھا گیا ہے۔جب کہ مسجد کے باہر تین مقامات پر بھی یہ گاڑیاں دستیاب ہیں۔ دستی اور برقی گاڑیوں کی سہولت کا مقصد رش سے بچنا اور سماجی فاصلے کو یقینی بنانے کے ساتھ بیت اللہ میں حاضری دینے والے اللہ کے مہمانوں کی خدمت کرنا ہے۔اس کے علاوہ حرمین کی انتظامیہ نے معتمرین میں 400 چھتریاں اور رومال بھی تقسیم کیے ہیں۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…