بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

سام سنگ نے نئے فون گلیکسی نوٹ 20 کے اشتہار میں ایپل کے آئی فون 12 کا خوب مذاق اڑایا

datetime 27  اکتوبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ کی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے چند روز قبل اپنے آئی فون 12 کی لائن اپ لانچ کی تھی اور ایپل کمپنی کی جانب سے پیش کئے گئے چاروں نئے فونز کے ساتھ چارجر اور ائیر پوڈز دستیاب نہیں تھے۔ نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا پر آئی فون 12 کے لانچ کے بعد ایک نئی بحث کا آغاز ہو گیا تھا کہ پہلے سے مہنگے فون کے ساتھ چارجر

اور ائیرپوڈز نہ ہونا عجیب بات ہے۔ اب سام سنگ نے جو معروف کورین ٹیکنالوجی کمپنی ہے نے بھی سوشل میڈیا پر اپنے نئے فون کی تشہیر کے موقع پر ایپل کا مذاق اڑایا ہے اور اپنے نئے فون کی تشہیر کرتے ہوئے پوسٹ میں درج کیا ہے کہ ہم چیزیں الگ الگ نہیں بیچتے، ہم چارجر اور ہیڈفونز دونوں ڈبے کے ساتھ بغیر کسی اضافی قیمت کے بیچتے ہیں۔ اس تشہیری پوسٹ کو دیکھنے کے بعد اندازہ ہوتا ہے کہ کورین کمپنی سام سنگ ایپل کمپنی کو چارجر اور ائیر پوڈز نہ دینے پر ان کا مذاق اڑا رہی ہے۔واضح رہے کہ کوریا کی معروف ٹیکنالوجی کمپنی سام سنگ نے گزشتہ دنوں پاکستان میں اپنے مختلف سمارٹ فونز کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا تھا جس کے باعث صارفین بھی سام سنگ سے خاصے خوش دکھائی دے رہے ہیں۔ سام سنگ دنیا میں سب سے زیادہ سمارٹ فونز فروخت کرنے والی کمپنی ہے اور پاکستان میں بھی اس کی ڈیوائسز کو بہت زیادہ پسند کیا جاتا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سام سنگ کی جانب سے مختلف فونز کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا گیا جس کے تحت گلیکسی اے 51، گلیکسی اے 11، گلیکسی اے 10 ایس اور گلیکسی ایم 11 کی قیمتوں میں کمی کی گئی ہے۔ کمپنی کے مطابق گلیکسی اے 51 کے 6 جی بی ریم والا ورژن اب 53 ہزار 999 روپے کی بجائے 49 ہزار 999 روپے میں دستیاب ہوگا جبکہ 8 جی بی ریم والے ماڈل کی قیمت 57 ہزار 999 روپے

کی بجائے 54 ہزار 999 روپے کردی گئی ہے، اس طرح دونوں ورژن کے سمارٹ فونز میں میں 3 ہزار روپے کی کمی کی گئی ہے۔اسی طرح گلیکسی اے 11 کی قیمت میں 2 ہزار روپے کمی کی گئی ہے اور اب یہ 20 ہزار 999 روپے کی بجائے 18 ہزار 999 روپے میں دستیاب ہو گا۔ یہ بنیادی طور پر کمپنی کا انٹری لیول سمارٹ فون ہے جس میں 1.8 گیگا ہرٹز

پراسیسر، 6.4 انچ ٹی ایف ٹی ڈسپلے، 2 جی بی ریم اور 32 جی بی اسٹوریج دی گئی ہے۔ گلیکسی اے 10 ایس کی قیمت 3 ہزار روپے کمی سے اب 19 ہزار 999 روپے کی بجائے 16 ہزار 999 روپے ہوگئی ہے جبکہ گلیکسی ایم 11 کی قیمت میں بھی 3 ہزار روپے کمی کی گئی ہے اور اب یہ 27 ہزار 999 روپے کی بجائے 24 ہزار 999 روپے میں دستیاب ہوگا۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…