جمعرات‬‮ ، 08 جنوری‬‮ 2026 

سام سنگ نے اپنا سب سے سستا 5G سمارٹ فون متعارف کرا دیا

datetime 3  ستمبر‬‮  2020 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)معروف کمپنی سام سنگ نے اپنا سب سے سستا 5G سمارٹ فون گلیکسی اے 42 متعارف کرادیا ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سام سنگ نے ایک تقریب میں اس فون کو متعارف کرایا اور اسے اب تک کا سب سے سستا 5 جی فون قرار دیا ، فون کی تصاویر اور چند تفصیلات جاری کر دی گئی ہیں۔

گلیکسی اے 42 فائیو جی میں 6.6 انچ کا سپر امولیڈ ڈسپلے دیا گیا ہے جس کے پینل کے ریزولوشن کے بارے میں کمپنی نے کچھ نہیں بتایا تاہم اے 41 میں 1080 پی اسکرین ریزولوشن تھا تو نئے فون میں بھی اتنا تو ہوگا، جبکہ فنگرپرنٹ سنسر ڈسپلے کے اندر نصب کیا گیا ہے، فون کے فرنٹ پر سیلفی کیمرا واٹر ڈراپ نوچ میں دیا گیا ہے۔اسی طرح بیک پر 4 کیمرے دیئے گئے مگر ان کے بارے میں بھی تفصیلات کمپنی کی جانب سے جاری نہیں کی گئیں۔ اس کی قیمت بھی ابھی بتائی نہیں گئی مگر یہ واضح ہے کہ گلیکسی اے 42 فائیو جی اس وقت سام سنگ کا سب سے سستا 5 جی فون ہوگا۔جو جلد ہی صارفین کیلئے دستیاب ہو گا۔

موضوعات:



کالم



پرسی پولس


شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…