سام سنگ کا پاکستان میں موبائل پلانٹ قائم کرنے کا اعلان

22  اگست‬‮  2020

اسلام آباد(این این آئی) وفاقی وزیر حماد اظہر نے کہا ہے کہ معروف ٹیکنالوجی کمپنی سام سنگ نے پاکستان میں پہلے موبائل فونز اسمبلنگ پلانٹ لگانے میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار حماد اظہر نے سام سنگ پاکستان کے ایم ڈی اور سی ای او سے ملاقات کی تفصیل بتاتے ہوئے لکھا کہ اسمارٹ فون کی پاکستان میں تیاری کے سلسلے میں ڈیوائس کی شناخت،

رجسٹریشن اور بلاکنگ سسٹم (DIRBS) اور موبائل پالیسی وضع کرلی گئی ہے۔وفاقی وزیر حماد اظہر نے لکھا کہ سام سنگ کے اعلیٰ حکام نے حکومتی پالیسی اور اقدامات کو سراہتے ہوئے پاکستان میں اپنے اسمارٹ فون اسمبلنگ پلانٹ کے قیام کے عمل کو تیز تر کرنے کا عندیہ بھی دیا ہے۔قبل ازیں ہواوے، نوکیا اور سام سنگ کے اعلیٰ حکام نے 30 جنوری کو ایف بی آر، پی ٹی اے اور انجینئرنگ ڈیویلپمنٹ بورڈ کے ساتھ ملاقات کے دوران پاکستان میں اپنے پلانٹس لگانے کی خواہش ظاہر کی تھی، پاکستان میں موبائل فون کی تیاری سے قیمتیں گرنے کا امکان ہے۔واضح رہے کہ رواں برس مئی میں اقتصادی رابطہ کمیٹی نے پاکستان کی پہلی موبائل فون پالیسی کی منظوری دی تھی، یہ منظوری پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کی جانب سے انٹرنیٹ آلے کی شناخت، رجسٹریشن اور بلاکنگ کے نظام (DIRBS) کو متعارف کرانے کے بعد دی گئی تھی۔  وفاقی وزیر حماد اظہر نے کہا ہے کہ معروف ٹیکنالوجی کمپنی سام سنگ نے پاکستان میں پہلے موبائل فونز اسمبلنگ پلانٹ لگانے میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار حماد اظہر نے سام سنگ پاکستان کے ایم ڈی اور سی ای او سے ملاقات کی تفصیل بتاتے ہوئے لکھا کہ اسمارٹ فون کی پاکستان میں تیاری کے سلسلے میں ڈیوائس کی شناخت، رجسٹریشن اور بلاکنگ سسٹم (DIRBS) اور موبائل پالیسی وضع کرلی گئی ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…