بدھ‬‮ ، 19 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

جرمن اور آسٹریلوی سائنسدانوں نے  دنیا کی باریک ترین اینڈو اسکوپ ایجاد کرلی،حیرت انگیز خصوصیات

datetime 28  جولائی  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایڈیلیڈ(این این آئی) جرمن اور آسٹریلوی سائنسدانوں نے تھری ڈی پرنٹنگ سے استفادہ کرتے ہوئے دنیا کی باریک ترین اینڈو اسکوپ ایجاد کرلی ہے جسے باریک رگوں میں اتار کر ان رگوں کی اندرونی تصاویر حاصل کی جاسکتی ہیں۔واضح رہے کہ اینڈو اسکوپ ایک ایسا طبّی تشخیصی آلہ ہوتا ہے جو ایک خاص طرح کے باریک، لچک دار اور لمبے تار (catheter) پر مشتمل ہوتا ہے۔

اس کے اگلے سرے پر ایک ننھا سا کیمرا نصب ہوتا ہے جس کے ذریعے انسانی جسم کے اندرونی حصوں کی تصویر کشی اور عکس بندی (filming) کی جاتی ہے۔اینڈو اسکوپ جتنی باریک ہوگی، اسے اتنی ہی باریک رگوں اور جسمانی نالیوں میں اْتارا جاسکے گا۔یونیورسٹی آف ایڈیلیڈ، آسٹریلیا اور یونیورسٹی آف اسٹٹگارٹ، جرمنی کے سائنسدانوں نے مشترکہ طور پر کام کرتے ہوئے ’’تھری ڈی مائیکرو پرنٹنگ‘‘ سے استفادہ کیا، جو تھری ڈی پرنٹنگ کی جدید اور حساس ترین ٹیکنالوجی بھی ہے۔یہ اور دوسری متعلقہ ٹیکنالوجیز استعمال کرتے ہوئے انہوں نے ایک ایسی اینڈو اسکوپ تیار کرلی ہے جس کی مجموعی چوڑائی صرف 457 مائیکرو میٹر، یعنی آدھے ملی میٹر سے بھی کم ہے۔ تھری ڈی مائیکرو پرنٹنگ کی مدد سے اس اینڈو اسکوپ کیلئے جو عدسہ تیار کیا گیا ہے وہ صرف 123 مائیکرو میٹر چوڑا ہے۔ایک انسانی بال کی اوسط موٹائی 80 مائیکر میٹر ہوتی ہے، لہذا ہم یہ کہہ سکتے ہیں کہ مذکورہ اینڈو اسکوپ کے عدسے کی چوڑائی، دو انسانی بالوں کی موٹائی سے بھی کم ہے۔علاوہ ازیں، اینڈو اسکوپ میں عکس بندی والے، باریک نلکی جیسے حصے کی چوڑائی بھی صرف 125 مائیکرو میٹر ہے۔دنیا کی اس باریک ترین اینڈو اسکوپ کی تفصیلات آن لائن ریسرچ جرنل ’’لائٹ سائنس اینڈ ایپلی کیشنز‘‘ کے تازہ شمارے میں بیان کی گئی ہیں۔ فی الحال یہ پروٹوٹائپ کی شکل میں ہے، تاہم امید ہے کہ آئندہ چند برسوں میں یہ تجارتی پیمانے پر بھی دستیاب ہوسکے گی۔

موضوعات:



کالم



عمران خان کی برکت


ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…