بدھ‬‮ ، 30 اکتوبر‬‮ 2024 

CMPAKچین اور پاکستان کے مابین ٹیلی مواصلات کے بڑے منصوبوں میں سے ایک ہے: چائنیز سفیر کازونگ 4جی کی سالانہ بزنس کانفرنس سے خطاب

datetime 22  جنوری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٓٓاسلام آباد(پ ر) پاکستان میں ٹیلی مواصلات کے سب سے بڑ ے نیٹ ورک زونگ4جی نے اپنی سالانہ بزنس کانفرنس کا انعقادکیا جس کا عنوان” ون ( جیتو)2020۔ اگلی دہائی میں سپیڈ مع ڈیجیٹل لیڈر شپـ” رکھا گیاجس کا مقصد 2019میں حاصل کردہ کامیابیوں کو یادگاربنانا اور 2020کیلئے حکمت عملی کا ترتیب دینا ہے ۔

عزت مآب جناب یاو جنگ، پاکستان میں چائنیز سفیر اور زونگ4جی کی انتظامیہ اور ملازمین نے شرکت کی۔زونگ4جی کے چیئر مین اورسی ای او جناب وانگ ہوانے صنعت میں اپنی سبقت کو برقرار رکھنے اور سال بھر میں کمپنی کی غیر معمولی شرح نمو کے حصول کو اجاگر کیا۔ انہوں نے اس کامیابی کو نیٹ ورک کو بڑے پیمانے پر وسعت دینے اور ڈیٹا بزنس کے زبردست نتائج سے منصوب کیا اور مزید بتایا کہ ان اقدامات نے صارفین کی تعداد کو36ملین تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا۔اسی موقع پر عزت مآب جناب یاو جنگ نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ چائنہ اپنے برادر ملک پاکستان کی معاشی ترقی کیلئے اپنا مثبت کردار ہمہ وقت ادا کرتا رہیگا۔ زونگ4جی CPECکے تحت ٹیلی مواصلات کے بڑے منصوبوں میں سے ایک ہے اورCPECپراجیکٹ کے تحت رابطوں کا شراکت دار ہے۔ چائنہ موبائل پاکستان ملک میں ڈیجیٹل ایکو سسٹم کیلئے بہت اہم پارٹنر ہے اور اپنی مسلسل سرمایہ کاری کی بدولت ملک میں ٹیلی مواصلات کے انفراسٹرکچر کی ترقی کیلئے ، صنعت کی بہتری اور ملکی ترقی کیلئے اپنا کردار ادا کرتا رہیگا۔2020کیلئے اپنی تیاری کے متعلق بتاتے ہوئے جناب وانگ ہوا نے کہا کہ اس ڈیجیٹل کے دور میں زونگ4جی نے ایک مرتبہ پھر اپنی پوذیشن کو مستحکم کر دیا ہے۔

قوم کا سب سے بڑا 4جی کیئرئیر قوم کا سب سے تیز ترین ڈیٹا نیٹ ورک کا حامل ہے۔ کچھ ہی سالوں میں ہم نے دیکھا کہ زونگ 4جی نے ملک کے طول و عرض میں اپنا نیٹ ورک قائم کر لیا۔ اضافی 4جی کے نقش قدم اور صارفین کیلئے بہترین خدمات کی فراہمی نے اس بات کو ثابت کر دیا کہ زونگ 4جی ہی ملک کا بہترین اور وسیع تر نیٹ ورک ہے۔کانفرنس میں کمپنی کی حاصل کردہ کامیابیوں پر روشنی ڈالی گئی، اور سینئر ممبران 2019میں تکمیل شدہ کارناموں کا خاکہ پیش کرنے کے بعد 2020کیلئے اپنی حکمت عملی کو واضع کیا۔

اپنی وسعت اور کسٹمر سنٹرک ہونے کی بدولت زونگ4جی پرعزم ہے کہ ٹیلی مواصلات کی صنعت میں اپنے نمبر1ہونے کی پوذیشن کو برقرار رکھتے ہوئے پاکستانیوں کو بہترین خدمات اور مصنوعات کی فراہمی اور ملک کی ترقی کیلئے ہمہ وقت اپنی کردار ادا کرتا رہیگا۔زونگ4جی کے متعلق معلومات:زونگ 4 جی ، چائنہ موبائل پاکستان (سی ایم پاک) چائنہ موبائل کمیونیکیشن کارپوریشن کا 100فیصد ملکیت کا ماتحت ادارہ ہے۔ زونگ 4 جی ملک میں فور جی کا سب سے بڑا سبسکرائبر بیس کا حامل ہے سب سے وسیع 4Gکوریج کا اعزاز بھی اسی کو حاصل ہے۔ زونگ4جی 14ملین سبسکرائبرز اور 12ہزار500سے زائد 4جی سائیٹس کا حامل سب سے وسیع اور مربطوط نیٹ ورک ہے۔

موضوعات:



کالم



عزت کو ترستا ہوا معاشرہ


اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…

ہماری آنکھیں کب کھلیں گے

یہ دو مختلف واقعات ہیں لیکن یہ دونوں کہیں نہ کہیں…