108 میگا پکسل کیمرے والا نیا سمارٹ فون متعارف کرادیا جانتے ہیں یہ موبائل کس معروف کمپنی نے لانچ کیا ہے ؟

6  ‬‮نومبر‬‮  2019

بیجنگ(این این آئی)معروف چینی ٹیکنالوجی کمپنی ژاؤمی نے اپنا نیا فون متعارف کرایا ہے جس کا کیمرا 108 میگا پکسل کا ہے اور اس کے نتیجے میں یہ دنیا کا سب سے طاقتور فون کیمرا بن گیا ہے۔می سی سی نائن پرو پریمئیم کے نام سے متعارف کرائے گئے فون کی قیمت تقریباً چار سو ڈالر مقرر کی گئی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق اس فون میں لگائے گئے کیمرے کا سینسر کورین کمپنی سامسنگ کا بنایا ہوا ہے لیکن حیران کن طور پر انھوں نے یہ اپنے تیار کردہ فون میں متعارف نہیں کرایا ۔ژاؤمی کا کہنا تھا کہ اتنے طاقتور کیمرے کی مدد سے فون کے صارف انتہائی واضح تصاویر لے

سکیں گے جس کی مدد سے تصویر لی جانے والی چیز کی جزئیات بھی واضح ہوں گی۔ریسرچ کمپنی کنالس کے مطابق ژاؤمی دنیا میں سمارٹ فون بنانے والی کمپنیوں میں چوتھے نمبر پر ہے اور دنیا بھر میں استعمال ہونے والے سمارٹ فون میں میں نو فیصد حصہ ان کا ہے۔ان کے فون کی فروخت یورپ میں تیزی کے ساتھ بڑھ رہی ہے اور کمپنی نے اعلان کیا کہ اگلے برس وہ جاپان میں بھی اپنے فون کی فروخت شروع کریں گے۔اب تک سو میگا پکسل سے زیادہ والے سینسر صرف درمیانی سائز کے ڈیجیٹل کیمرا میں لگائے جاتے تھے اور ان کی قیمت اکثر ہزاروں پاؤنڈ سے بھی زیادہ ہوتی تھی۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…