منگل‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2026 

دنیا کی بڑی ٹیلی کام اور موبائل بنانے والی کمپنی ”ہواوے“جنوبی ایشیاء کیلئے ہیڈکوارٹر پاکستان میں قائم کرے گی،بڑی سرمایہ کاری کا اعلان کردیا

datetime 8  ستمبر‬‮  2019 |

اسلام آباد (این این آئی) دنیا کی بڑی ٹیلی کام اور موبائل بنانے والی کمپنی ہواوے جنوبی ایشیاء کیلئے اپنا ہیڈ کوارٹر پاکستان میں قائم کرے گی۔یہ اعلان پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے اپنی سوشل میڈیا پیج پر کیا۔اعلان میں بتایا گیا کہ 10 کروڑ ڈالر کی اس سرمایہ کاری سے پاکستان میں نوکری کے مواقع پیدا ہوں گے۔

پوسٹ میں بتایا گیا کہ پیشرفت سے پاکستان کیلئے ٹیکنالوجی کی دنیا میں بھی ترقی کی راہیں کھلیں گی۔رواں سال جولائی میں چین کی اسمارٹ فونز بنانے والی بڑی کمپنی اوپو موبائلز نے پاکستان میں پلانٹ لگانے کے حوالے سے گہری دلچسپی کا اظہار کیا تھا اس ضمن میں کمپنی کے سی ای او جارج لونگ نے خیبر پختونخوا حکومت کے وزیر خزانہ تیمور سلیم جھگڑا سے ملاقات کی تھی اور انہیں کے پی کے میں اوپو موبائلز کا پلانٹ لگانے کے حوالے سے اپنے ارادے سے آگاہ کیا۔او پو موبائلز کے سی ای او کے مطابق موبائل فونز کی پاکستان میں پیداوار سے نہ صرف صارفین کو اچھی نوعیت کے اسمارٹ فون دستیاب ہوں گے جبکہ چار ہزار لوگوں کو روزگار بھی حاصل ہو گا۔اس موقع پر صوبائی وزیر خزانہ تیمور جھگڑا نے ملک میں اوپو کی جانب سے سرمایہ کاری کرنے کی سوچ کو سراہا اور انہیں حکومت کی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔  دنیا کی بڑی ٹیلی کام اور موبائل بنانے والی کمپنی ہواوے جنوبی ایشیاء کیلئے اپنا ہیڈ کوارٹر پاکستان میں قائم کرے گی۔یہ اعلان پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے اپنی سوشل میڈیا پیج پر کیا۔اعلان میں بتایا گیا کہ 10 کروڑ ڈالر کی اس سرمایہ کاری سے پاکستان میں نوکری کے مواقع پیدا ہوں گے۔پوسٹ میں بتایا گیا کہ پیشرفت سے پاکستان کیلئے ٹیکنالوجی کی دنیا میں بھی ترقی کی راہیں کھلیں گی۔



کالم



ووزی ناں (Vozinha)


وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…