بدھ‬‮ ، 30 اکتوبر‬‮ 2024 

ZONG 4G نے FAYSAL Bank Ltd کے ساتھ مواصلاتی رابطہ کے لئے شراکت کر لی

datetime 15  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(پ ر) پاکستان کے نمبر ون ڈیٹا نیٹ ورک ZONG 4G نے پا کستان کے صف اول کے بینکوں میں سے ایک FAYSAL Bank Limited (FBL) کے ساتھ کارپوریٹ وائس و ڈیٹا سروسز کے لئے شراکت کر لی ۔اس تذویراتی شراکت داری سے ZONG 4G کے بے مثال نیٹ ورک کی بدولت FBL کے صارفین کو جدیدترین بینکنگ خدمات پر مبنی ایک مکمل سہولت میسر ہوگی۔

اس شراکت داری کا با قاعدہ آغاز ایک تقریب کے ذریعے کیا گیا جس میں Mr. Wang Hua چیئرمین و سی ای اوZONG 4G ، جناب یوسف حسین صدر اور سی ای او FAYSAL Bankکی سر براہی و موجودگی میں جناب معید جاوید چیف کمرشل آفیسر (ایکٹنگ)ZONG 4G اور جناب افتخار رسول، ڈویژنل ہیڈ جنرل سروسز نے معاہدہ پر دستخط کئے ۔ تقریب میں دونوں اداروں کے اعلی افسران نے بھی شرکت کی ۔اس شراکت داری کی بدولت FBL ترقی کے ایک نئے سفر پر گامزن ہو گا اور پاکستان کے سب سے وسیع 4G نیٹ ورک کے ساتھ اشتراک سے FBLاور اس کی ٹیم کی مواصلاتی روابط سے متعلق ایک اہم ترین ضرورت بخو بی پوری ہو پائے گی ۔ ZONG کے بے مثال 4Gنیٹ ورک کے ساتھ FBL اور اس کی ٹیم تیز ترین انٹرنیٹ سے فائدہ اٹھاتے ہوئے نہ صرف اپنے روز مرہ کام کے طریقہ کار میں آسانی لا سکے گی بلکہ پاکستان کے نمبر ون ڈیٹا نیٹ ورک سے بلا تعطل مواصلاتی رابطہ کی سہولت سے بھی لطف اندوز ہو سکے گی ۔کارپوریٹ صارفین کی مواصلاتی ضروریا ت کو پور ا کرنے اور ان کے لئے خصوصی سہولیات فراہم کر نے کی اپنی قابلیت و استعداد کو ZONG 4G بخوبی منوا چکا ہے ۔ سب سے وسیع ترین کاروباری نظام اور 4G نیٹ ورک کے ساتھ پاکستان کا نمبر ون ڈیٹا نیٹ ورک کاروباری اداروں کو بلا تعطل مواصلاتی رابطہ اورعمدہ ترین سہولیات مہیا کر رہا ہے ۔

ان سہولیات کی وجہ سے یہ ادارے اس قابل ہو سکیں کہ اپنے صارفین کو ہر جگہ و ہروقت لا جواب خدمات فراہم کر سکیں ۔اس موقعہ پر خطاب کرتے ہوئے Mr. Wang Hua چیئر مین و سی ای او ZONG 4G نے کہا ” جدید ترین مستقبل کے لئے اداروں کو اپنی کا یا پلٹ پر توجہ دینی ہوگی اورایک جدید ترین نظام کو اپنا نا ہوگا ، جس کے لئے ہماری ان اداروں کے لئے خصوصی طور پر تر تیب دی گئی نیٹ ورک سہولیات اہم ترین ثابت ہوںگی ۔

ہماری تقلیدی مہارت اور وسیع ترین نیٹ ورک کی صلاحیت FBL کو اپنے صارفین کے ساتھ ایک جدید ترین رابطہ بنائے رکھنے میں بہت معاون ثابت ہوگی ” ۔اس موقع پر صدر و سی ای اوFAYAL Bank Ltd۔ جناب یوسف حسین نے کہا ” ZONG 4G کے ساتھ شراکت داری پر ہم نہایت مسرور ہیں ، کیونکہ اس منصوبہ کے تحت ہم صارفین کی سہولت اور خدمت کے لئے ایک دور رس اتحاد کر رہے ہیں ۔ZONG 4G بطور مارکیٹ لیڈر اپنی وسیع ترین و تیز ترین خدمات کی فراہمی کی بدولت

ایک مستحکم حیثیت رکھتا ہے ۔ FBL کو یقین ہے کہ اس شراکت داری سے دونوں ادارے ترقی کی نئی سمت گامزن ہوں گے اور مزید بڑی مارکیٹس تک رسائی حا صل کریںگے۔ ـ”پاکستان میں جدید ترین طرز حیات کی قیادت کے عزم پر کار بند ، ZONG 4G کی جدید ترین اور وسیع ترین نیٹ ورک رسائی کی بدولت لاکھوں افراد و کاروباری اداروں کا ڈیجیٹل مستقبل کی طرف سفر آسان ہو رہا ہے ۔

موضوعات:



کالم



عزت کو ترستا ہوا معاشرہ


اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…

ہماری آنکھیں کب کھلیں گے

یہ دو مختلف واقعات ہیں لیکن یہ دونوں کہیں نہ کہیں…