منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

کیا آپ اس تصویر میں منفرد زرافہ ڈھونڈ سکتے ہیں؟

datetime 27  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ہزاروں افراد کے ذہن اس تصویر نے گھما کر رکھ دیئے ہیں اور آپ خود دیکھ سکتے ہیں کہ ایسا کیوں ہے۔ انٹرنیٹ کے اس تیز دور میں لوگوں کے سامنے کچھ عجیب پہیلیاں سامنے آجاتی ہیں جن کا جواب سرچ انجن سے نہیں بلکہ خود کے ذہن پر زور دینے سے ملتا ہے۔ مذکورہ تصویر پر نظر دوڑائی جائے تو پہلی نظر میں یہ معلوم ہوگا کہ اس میں موجود زرافے

ایک دوسرے سے مختلف ہیں جو کسی حد تک درست بھی ہے۔ تاہم تصویر میں کل 19 زرافوں کا خاکہ بنایا گیا ہے جن میں 9 جوڑے ہیں اور ان پر بنے دھبے ایک جیسے ہیں۔ تاہم ان میں ایک ایسا زرافہ بھی موجود ہے جس کا کوئی جوڑا موجود نہیں۔ اس تصویر میں موجود گڑبڑ پکڑ سکتے ہیں؟ اگر آپ نے اوپر دی گئی تصویر کو غور سے دیکھ لیا ہے تو ان چند لوگوں میں سے ہیں جو اس پہیلی کا جواب ڈھونڈنے میں کامیاب ہوگئے لیکن اگر جواب نہیں ڈھونڈ سکے تو آپ کو اپنے ذہن پر مزید زور دینا ہوگا۔ آپ کی مشکل کو آسان بنانے کے لیے ہم آپ کو اتنا اشارہ دے دیتے ہیں کہ یہ یک منفرد زرافہ نیچے کی 2 قطاروں میں ہے۔ یہ تصویر ایک ہنگری سے تعلق رکھنے ولے ایک آرٹسٹ جرگئے ڈوڈاس کی جانب سے بنائی گئی ہے جو اس طرح کی پہیلیاں بنانے میں مہارت رکھتے ہیں۔ کیا اس اشارے کے بعد آپ نے اس جواب کو تلاش کرلیا؟ اگر نہیں کیا تو ایک مرتبہ پھر اوپر دی جانے والی تصویر کا مشاہدہ کریں۔ اگر آپ جواب جاننے میں ابھی بھی ناکام ہوگئے ہیں تو ہم آپ کو نیچے دی گئی تصویر میں بتارہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…