برلن(این این آئی)جرمنی کے بہت بڑے دوا ساز گروپ بائر کو نامعلوم ہیکرز کی جانب سے سائبر حملے کا نشانہ بنایا گیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق طب کی دنیا کے اس مشہور ادارے کے سائبر ڈیفنس سینٹر نامی شعبے نے بتایاکہ 2018کے آغاز پر وینتی نامی گروپ نے ایک
سائبر حملہ کیا ، جس کے بعد وسیع پیمانے پر تجزیات اور تحقیقات کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ۔ آئی ٹی ماہرین کے اندازوں کے مطابق وینتی نامی گروپ مبینہ طور پر چینی حکومت کے ساتھ مل کر کام کرتا ہے۔ بائر کے مطابق متاثرہ سسٹمز کو شناخت کر کے ان سے وائرس نکال دئیے گئے ۔