نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) ماحول دشمن پلاسٹک کے بارے میں خبر آئی ہے کہ سائنسدانوں نے اسے کئی مراحل سے گزار کر ایندھن میں تبدیل کرنے کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔امریکہ کی پورڈوا یونیورسٹی کے ماہرین نے پالیمر کی ایسی قسم کو ایندھنی ہائیڈروکاربنز میں تبدیل کرنے کا
کامیاب تجربہ کیا ہے جس سے دنیا کا 25 فیصد پلاسٹک ایندھن میں بدلا جاسکتا ہے کیونکہ فی الحال پولی پروپائیلین کو ہی ڈیزل کی ایک قسم کے ایندھن میں بدلنے کا تجربہ کیا گیا ہے۔یہ اہم کام کیمیکل انجینئر لِنڈا وینگ نے انجام دیا ہے اور وہ کہتی ہیں کہ یہ انتہائی سستا ایندھن ہوگا۔