اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

دنیا کا پہلا فور-کے ڈسپلے سے لیس اسمارٹ فون متعارف

datetime 27  فروری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بارسلونا (مانیٹرنگ ڈیسک)سونی نے اپنے نئے فلیگ شپ فونز پیش کردیئے ہیں اور فولڈ ایبل، ہول پنچ ڈسپلے کے رجحان سے ہٹ کر اس کمپنی نے صحیح معنوں میں وائیڈ اسکرین سے لیس ڈیوائسز متعارف کرائی ہیں۔ بارسلونا میں جاری موبائل ورلڈ کانگریس کے دوران سونی نے ایکسپیریا ، ایکسپیریا 10 اور ایکسپیریا 10 پلس فونز متعارف کرائے۔ جاپانی کمپنی گزشتہ چند برسوں کے دوران

اسمارٹ فون مارکیٹ میں کافی پیچھے رہ گئی ہے اور اسے توقع ہے کہ یہ نئے فونز قسمت بدلنے میں مدد دے سکیں گے۔ ایکسپیریا 1، 10 اور 10 پلس اس کمپنی کے منفرد ڈیزائن والے فونز ہیں جن کا ڈسپلے بہت زیادہ وائیڈ ہے۔ اس وقت جب بیشتر فونز میں ڈسپلے 16:9 یا 19:5:9 ایسپکٹ ریشو کے ساتھ متعارف ہورہے ہیں، نئی ایکسپیریا سیریز میں یہ ریشو 21:9 ہے۔ کمپنی کے مطابق یہ فونز فلمیں دیکھنے یا گیمز کھیلنے والوں کی ضرورت کو مدنظر رکھ کر تیار کیے گئے ہیں جبکہ بیک وقت 2 ایپس چلانا بھی ممکن ہے۔ ایکسپیریا 1 گزشتہ سال کے ایکسپیریا ایکس زی تھری کی جگہ لے گا جس میں 6.5 کا ایچ ڈی آر او ایل ای ڈی ڈسپلے متعارف کرایا ہے، درحقیقت یہ دنیا کا پہلا 4 کے ڈسپلے والا فون ہے۔ کوالکوم اسنیپ ڈراگون 855 پراسیسر، 6 جی بی ریم، 128 جی بی اسٹوریج جس میں ایس ڈی کارڈ سے اضافہ ممکن ہے اور 3300 ایم اے ایچ بیٹری دی گئی ہے۔ سونی نے پہلی بار اپنے کسی فون میں 3 بیک کیمروں کا سیٹ اپ بھی ایکسپیریا 1 میں ہے جس میں سے ایک 12 میگا پکسل الٹرا وائیڈ اینگل لینس، دوسرا 12 میگا پکسل وائیڈ اینگل لینس جبکہ تیسرا 12 میگا پکسل ٹیلی فوٹو لینس ہے۔ دوسری جانب ایکسپیریا 10 اور 10 پلس مڈرینج فیچرز سے لیس ہیں۔ ایکسپیریا 10 میں 6 انچ جبکہ ایکسپیریا 10 پلس میں 6.5 انچ ایل سی ڈی ڈسپلے دیا گیا ہے جس کا ایسپکٹ ریشو 21:9 ہے۔ دونوں فونز میں اسنیپ ڈراگون 639 پراسیسر، 64 جی بی اسٹوریج (ایس ڈی کارڈ سے اضافہ کیا جاسکتا ہے) موجود ہے، واحد فرق ریم کا ہے، ایکسپیریا 10 میں تھری جی بی ریم جبکہ 10 پلس میں 4 جی بی ریم دی گئی ہے۔ دونوں میں ڈوئل کیمرا سیٹ بیک پر موجود ہے، ایکسپیریا 10 میں 13 میگا پکسل اور 5 میگا پکسل جبکہ 10 پلس میں 12 میگا پکسل اور 8 میگا پکسل کیمروں کا امتزاج ہے۔ ایکسپیریا 10 اور 10 پلس کو 18 مارچ جبکہ ایکسپیریا 1 کو دوسری سہ ماہی کے دوران فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا تاہم ابھی ان کی قیمتوں کا اعلان نہیں کیا گیا۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…