جمعرات‬‮ ، 16 جولائی‬‮ 2026 

متحدہ عرب امارات سے پہلا خلا نورد ستمبر میں خلائی مشن پر جائے گا

datetime 26  فروری‬‮  2019 |

دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) متحدہ عرب امارات(یو اے ای) کے پہلے خلا باز 25 ستمبر کو انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن کے سفر پر روانہ ہوں گے۔ یو اے ای حکام نے اس بات کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ فوجی پائلٹ ہزا المنصوری یا انجینئر سلطان النیادی خلیجی ریاستوں کے خصوصی خلائی پروگرام کے تحت خلا میں جانے والے پہلے اماراتی شہری ہوں گے۔ ان دونوں افراد کو 4 ہزار درخواستوں میں سے

منتخب کیا گیا ہے، دونوں افراد روس کی جانب سے حال ہی میں اسپیس اسٹیشن کی جانب بھیجے جانے والے خلابازوں پر مشتمل راکٹ کی تباہی سے خوفزدہ نہیں اور خلائی سفر کے لیے پر عزم ہیں۔ منتخب ہونے والے ایک متوقع خلا باز المنصوری کا کہنا تھا کہ اس حادثے کے بعد ہم مشن کی تیاری کے حوالے سے زیادہ پر اعتماد ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کسی بھی حادثے کی صورت میں راکٹ میں موجود آلات عملے کی حفاظت کو یقینی بنائیں گےجس سے ہمیں مزید اعتماد ملا ہے کہ یہ سسٹم بہترین طریقے سے کام کرے گا۔ واضح رہے کہ گزشتہ برس 11 اکتوبر کو امریکی خلا بازوں نک ہیگ اور روسی خلا نورد الیکسی اوچینی کو لے جانے والا راکٹ سویوز ایف جی پرواز بھرتے ہی ایک خراب سینسر کے باعث ناکام ہوگیا تھا تاہم دونوں افراد بحفاظت اترنے میں کامیاب ہوگئے تھے۔ اس سلسلے میں دوسرے متوقع خلا باز نے کہا کہ حادثے کا شکار ہونے والے راکٹ پر سوار دونوں خلانورد اب دوبارہ خلائی مشن پر جائیں گے اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ سویوز کتنا محفوظ ہے، اور کسی بھی حادثے کی صورت میں خلا باز بچ کر نکل سکتے ہیں۔ واضح رہے کہ یو اے ای کے دونوں افراد روس کے شہر ماسکو کے مضافات میں قائم اسٹار سٹی اسپیس سینٹر میں کڑی تربیت حاصل کررہے ہیں جس میں پریشر چیمبرز ٹیسٹس سینٹری فیوج ٹیسٹ پیرا بولک فلائٹ ٹریننگ اور ونٹر سروائیول ٹریننگ شامل ہے۔ خیال رہے کہ پیرا بولک فلائٹس میں پائلٹس کو خلا میں بے وزن رہنے کی تربیت دی جاتی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…