بدھ‬‮ ، 05 اگست‬‮ 2026 

سام سنگ نے گلیکسی اے سیریز کے 2 نئے فونز متعارف کرادیئے

datetime 26  فروری‬‮  2019 |

بارسلونا (مانیٹرنگ ڈیسک)سام سنگ نے گزشتہ ہفتے اپنا پہلا فولڈ ایبل گلیکسی فولڈ اور فلیگ شپ گلیکسی ایس 10 سیریز کے 4 فونز متعارف کرائے تھے اور اب اس کمپنی نے مزید 2 ڈیوائسز پیش کردی ہیں۔ بارسلونا میں جاری موبائل ورلڈ کانگریس کے دوران سام سنگ کی جانب سے گلیکسی اے سیریز کے

2 نئے فونز متعارف کرائے گئے۔ گلیکسی اے 30 اور اے 50 اسمارٹ فونز دونوں 6.4 انچ کے سپر امولیڈ انفٹنی یو ڈسپلے سے لیس ہیں۔ دونوں میں فرق کیمرے سے شروع ہوتا ہے۔ اے 50 میں فرنٹ پر 25 میگا پکسل کیمرا دیا گیا ہے جبکہ بیک پر 25، 5 اور 8 میگا پکسل پر مشتمل تین کیمروں کا سیٹ اپ موجود ہے۔ اس کے مقابلے میں اے 30 میں فرنٹ پر 16 میگا پکسل جبکہ بیک پر 16 اور 5 میگا پکسل کا ڈوئل کیمرا سیٹ اپ دیا گیا ہے۔ اے 50 میں 4 سے 6 جی بی ریم اور 64 سے 128 جی بی اسٹوریج کے آپشنز موجود ہیں جبکہ اے 30 تھری سے 4 جی بی اور 32 سے 64 جی بی اسٹوریج دی گئی ہے، دونوں کی اسٹوریج ایس ڈی کارڈ سے بڑھائی جاسکتی ہے۔ کمپنی کے مطابق اے 50 چار رنگوں میں دستیاب ہوگا اور اس میں فنگرپرنٹ سنسر اسکرین کے اندر دیا گیا ہے اور اس طرح یہ ایس 10 جیسے فیچر سے لیس ہے۔ اسی طرح کواڈ کور پراسیسر اور 4000 ایم اے ایچ بیٹری بھی اس فون کا حصہ ہے جس کے ساتھ فاسٹ چارجنگ سپورٹ دی گئی ہے۔ اے 30 میں ڈوئل 1.8 گیگاہرٹز پراسیسر اور 4000 ایم اے ایچ بیٹری فاسٹ چارجنگ سپورٹ کے ساتھ دی گئی ہے، تاہم اس میں فنگرپرنٹ سنسر فون کے بیک پر موجود ہے۔ سام سنگ کی جانب سے دونوں فونز کی قیمتوں کا اعلان نہیں کیا گیا مگر یہ ایس 10 سیریز کے مقابلے میں کافی سستے ہوں گے جبکہ انہیں مارچ میں صارفین کے لیے متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)


گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…