جمعرات‬‮ ، 24 اپریل‬‮ 2025 

1 ٹیرابائیٹ مائیکرو ایس ڈی کارڈز کے عہد کا آغاز

datetime 26  فروری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بارسلونا (مانیٹرنگ ڈیسک) اسمارٹ فونز میں ریزولوشنز بڑھنے کا مطلب ویڈیوز اور تصاویر کا زیادہ حجم ہوتا ہے مگر خوش قسمتی سے فلیش میموری کارڈ اس مشکل سے عارضی طور پر نجات دلاتے ہیں۔ مگر کیا آپ ایسا میموری کارڈ استعمال کرنا پسند کریں گے۔

جس کی میموری 1 ٹیرا بائیٹ ہو ؟ جی ہاں واقعی دنیا کا سب سے زیادہ اسٹوریج رکھنے والے مائیکرو ایس ڈی کارڈ متعارف کرا دیا گیا ہے جس میں 1 ٹی بی میموری محفوظ کی جاسکتی ہے۔ ویسٹرن ڈیجیٹل کے سان ڈسک برانڈ اور مائیکرون نامی کمپنیوں نے ایک ٹی بی اسٹوریج رکھنے والے یو ایچ ایس۔آئی مائیکرو ایس ڈی ایکس سی کارڈ بارسلونا میں جاری موبائل ورلڈ کانگریس کے دوران متعارف کرائے۔ یعنی اس سے آپ سام سنگ کے گلیکسی ایس 10 پلس کے ایک ٹی بی اسٹوریج والے فون کی میموری کو دوگنا بڑھاسکتے ہیں۔ ویسٹرن ڈیجیٹل نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے کارڈ کی پرفارمنس کو بہتر کیا اور 160MB/s ریڈ اسپیڈ رکھی ہے جبکہ مائیکرون کے کارڈ میں یہ رفتار 100MB/s ہے۔ سان ڈسک کارڈ رواں سال اپریل میں 449.99 ڈالرز میں دستیاب ہوگا جو کہ سننے میں بہت زیادہ قیمت ہے۔ حالانکہ اس کمپنی کا 512 جی بی کا کارڈ 199.99 ڈالرز میں فروخت کیا جارہا ہے۔ دوسری جانب مائیکرون کمپنی کے کارڈ کی قیمت کا اعلان نہیں کیا گیا مگر ترجمان کا کہنا تھا کہ یہ کارڈ رواں سال کی دوسری سہ ماہی میں مسابقتی قیمت میں فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…