اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

متاثر کن فیچرز کا حامل بریسلٹ یا گھڑی جیسا منفرد اسمارٹ فون

datetime 26  فروری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چین (مانیٹرنگ ڈیسک) کیا آپ ایسا اسمارٹ فون لینا پسند کریں گے جس کو جیب میں رکھنے کے بجائے کلائی میں کسی بریسلیٹ کی طرح لپیٹ لیں؟ اگر ہاں تو ایک کمپنی نوبیا کا ویئرایبل اسمارٹ فون آپ کو ضرور پسند آئے گا۔ اس کمپنی نے اپنے ویئرایبل اسمارٹ فون کا کانسیپٹ ڈیزائن گزشتہ سال برلن میں ایک ٹیکنالوجی نمائش کے دوران متعارف کرایا تھا مگر اب اسے پہلے سے بہتر بنایا گیا ہے۔

نوبیا الفا یا اے نامی یہ فون اب بھی ڈیزائن کے لحاظ سے مثالی نہیں مگر پھر بھی یہ پہلے کے مقابلے میں کافی بہتر ہوچکا ہے۔ کمپنی کی جانب سے فی الحال اس ڈیوائس کے ڈسپلے کے سائز اور ریزولوشن کو ظاہر نہیں کیا گیا اور نہ ہی دیگر تفصیلات کو بیان کیا گیا ہے۔ چین سے تعلق رکھنے والے کمپنی نے اس ویئرایبل کانسیپٹ فون کی تفصیلات ظاہر نہیں کیں مگر یہ فولڈ ایبل فونز کے رجحان کے اگلے قدم کی نشاندہی کرتا ہے۔ نوبیا کا یہ کانسیپٹ فون او ایل ای ڈی ڈسپلے کے ساتھ ہے جو کہ کسی اسمارٹ واچ سے ملتا جلتا ہے مگر کمپنی کے مطابق یہ اسمارٹ فون ہے جسے آپ کلائی پر لپیٹ سکتے ہیں اور اینڈرائیڈ آپریٹنگ سسٹم سے لیس ہوگا۔ اس گھڑی نما فون میں ایک کیمرا بھی موجود ہے جبکہ ایسا نظر آتا ہے کہ یہ فنگرپرنٹ ریڈر سے بھی لیس ہے۔ اس کے دائیں جانب 2 ناب ہیں جو کسی قسم کے فیچرز کے لیے دیئے گئے ہیں۔ گزشتہ سال جب اس طرح کے کانسیپٹ فون کو متعارف کرایا گیا تھا تو کمپنی نے بتایا تھا کہ اس فون میں فور جی کنکٹیویٹی دی گئی ہے جس سے فون کالز کرنا اور موصول کرنا ممکن ہے، فٹنس کو ٹریک کیا جاسکتا ہے، تصاویر لی جاسکتی ہیں۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…