ہواوے کے 2 نئے لیپ ٹاپ متعارف

25  فروری‬‮  2019

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ہواوے کو عام طور پر اسمارٹ فونز کے لیے جانا جاتا ہے مگر گزشتہ سال سے یہ کمپنی لیپ ٹاپ بھی بنارہی ہے۔ اور اب اس کمپنی نے موبائل ورلڈ کانگریس کے موقع پر مزید 2 لیپ ٹاپ متعارف کرائے ہیں جو ایپل کے میک بک ائیر سے کافی ملتے جلتے مگر ونڈوز لیپ ٹاپس ہیں۔ میٹ بک ایکس پرو دونوں میں زیادہ پریمیئم ہے جس میں 13.9 انچ ڈسپلے دیا گیا ہے۔

اس میں ہواوے نے ایک کیمرا بھی دیا ہے جو کی بورڈ کی اوپری لائن میں چھپا ہوا ہے جبکہ پاور بٹن کو فنگرپرنٹ ریڈر کے طور پر بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔ اس لیپ ٹاپ میں ایٹ جنریشن انٹیل کور آئی سیون پراسیسر، 16 جی بی ریم اور ایک ٹی بی اسٹوریج دی گئی ہے۔ جہاں تک بیٹری کی بات ہے تو کمپنی کا دعویٰ ہے کہ ایک چارج پر یہ ڈیوائس 14 گھنٹے تک کام کرسکتی ہے، اس کے علاوہ یو ایس بی ٹائپ سی پورٹس، ایک یو ایس بی اور ایک ہیڈ فون جیک بھی موجود ہے۔ اس میں کچھ نئے سافٹ وئیرز کا بھی اضافہ کیا گیا ہے جن میں ہواوے شیئر نمایاں ہے جو کمپنی کے لیپ ٹاپس اور فونز کے درمیان فائل شیئرنگ کو آسان بناتا ہے۔ ونڈوز 10 آپریٹنگ سسٹم سے لیس لیپ ٹاپ کا وزن 2.93 پونڈ ہے جبکہ اس کی موٹائی 0.57 ہے۔ دوسرا لیپ ٹاپ میٹ بک ایکس 14 مڈرینج سسٹم کا حامل ہے۔ اس لیپ ٹاپ میں 14 انچ کا کم ریزولوشن ڈسپلے دیا گیا ہے، یو ایس بی پورٹس اور ایک بیٹری جو سنگل چارج پر 15 گھنٹے تک کام کرتی ہے۔ کمپنی کی جانب سے فی الحال مذکورہ لیپ ٹاپس کی قیمتوں کا اعلان نہیں کیا گیا۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…