انڈونیشیا(مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا کی سب سے بڑی مکھی انڈونیشیا کے نواحی علاقے میں 40 سال بعد دوبارہ دریافت کرلی گئی، مکھی کی جسامت انسانی انگوٹھے کے برابر ہے۔ انسانی انگوٹھے کے برابر کرہ ارض کی سب سے بڑی مکھی کو ’’ بلیک بی ‘‘ کا نام دیا گیا جسے یونیورسٹی آف سڈنی کے سائمن رابسن اور ان کے ساتھیوں نے جزیرہ نما خطے انڈونیشیا کے شمالی مولوکاس میں دریافت کیا۔ بلیک بی کی جسامت انسانی انگوٹھے کے برابر
ہے اور اس کے پروں کا گھیر 6 سینٹی میٹر تک ہے، آئی یو سی این ریڈ لسٹ برائے خطرناک حیوانات کی فہرست میں اس مکھی کو ’ولنر ایبل‘ یعنی خطرناک قرار دیا ہے۔ بلیک بی دیمک کی بنائی گئی مٹی کے ٹیلوں میں رہتی ہے، اس سے قبل 1981 میں اسے انڈونیشیا میں ہی دریافت کیا گیا تھا، اس مکھی کی تعداد زیادہ نہ ہونے کی صورت میں اسے ماہرین نے 25 انتہائی مطلوب جانوروں کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔