سام سنگ کا فولڈ ایبل گلیکسی اسمارٹ فون 26 اپریل کو لانچ کیا جائے گا

23  فروری‬‮  2019

سیئول(مانیٹرنگ ڈیسک) اسمارٹ فون بنانے والی کمپنی سام سنگ کا نیا فولڈ ایبل گلیکسی اسمارٹ فون 26 اپریل کو فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق سام سنگ کا نیا گلیکسی اسمارٹ فون 26 اپریل کو فروخت کے لیے پیش کردیا جائے گا اور اس کی قیمت 1980 ڈالر (دو لاکھ 77 ہزار 734 پاکستانی روپے) رکھی گئی ہے۔ سام سنگ انتظامیہ کے مطابق فولڈ ایبل فون کو

بلیک، سلور، گرین اور بلیو کلر میں پیش کیا جائے گا۔ موبائل فونز پر نظر رکھنے والی غیر ملکی ویب سائٹ نے دعویٰ کیا تھا کہ سام سنگ کا اسمارٹ فون فولڈ ایبل (مڑنے) کی سہولت سے آراستہ ہوگا جسے کتاب کی طرح بند کیا جاسکے گا اور سب سے دلچسپ بات یہ ہے کہ اس فون میں 2 اسکرینز ہوں گی۔ سام سنگ نے اس فون کی اسکرین لچکدار رکھی جبکہ اس کا سائز 7.3 انچ ہے، اسمارٹ ڈیوائس کو کتاب کی طرح بند کیا جاسکتا ہے جبکہ یہ کھل کر ٹیبلیٹ کی شکل اختیار کرلیتا ہے۔ سام سنگ گلیکسی فولڈ ایبل فون میں 12 جی بی ریم، 512 جی بی اسٹوریج میموری اور کولکام کا 7 این ایم کا انتہائی طاقت ور اوکٹٓا کور پروسیسر نصب ہوگا۔ کمپنی کی جانب سے متعارف کرائے جانے والے موبائل میں اسنیپ ڈریگن پراسیسر اور 6 ہزار ایم ای ایچ بیٹری شامل ہے جبکہ اس کی اسکرین 7.3 انچ اور موبائل میں 2 کیمرے ہیں جن میں سے ایک 12 میگا پکسل جبکہ فرنٹ کا رزلٹ 8 میگا پکسل ہے۔ اس فون میں کے ٹیبلٹ موڈ میں بیک وقت تین ایپلی کیشنز چلائی جاسکتی ہیں یعنی ایک ہی وقت میں یو ٹیوب پر ویڈیو دیکھنے کے ساتھ ساتھ واٹس ایپ پر چیٹ اور فیس بک یا براؤزر استعمال کیا جاسکتا ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…