اسلام آباد(پ ر) پاکستان کے نمبر ایک ڈیٹا نیٹ ورک زونگ فور جی کے نیٹ ورک کی توسیع ،ملک میں فور جی اور نیٹ ورک کی لیڈر شپ کے لیے ZTE سے شراکت داری ایک اور اہم سنگ میل ہے۔ اضافی سیلولر سائٹس قائم کرنے سے زونگ فور جی پاکستان بھر میں صارفین کو نیٹ ورک کوریج اور تیز ترین نیٹ ورک سپیڈ کی فراہمی کو اس اسٹرٹیجک تعاون سے یقینی بنائے گا،2018ء میں تیز ترین زونگ فور جی سائٹ رول آئوٹ کے افتتاحی
اعلان کے بعد چند ماہ کے دوران 16 سو سے زائد فور جی سائٹس میں اضافہ ہوا اور نیٹ ورک کی مضبوطی اورہمیشہ صارفین کی ڈیٹا ضروریات کو پورا کیا گیا۔ زونگ فور جی کے چیئرمین اور سی ای ا و وانگ ہوا نے کہا کہ ’’زونگ فور جی پاکستان میں پائیدار فور جی ایکو سسٹم کی ترقی کے لیے پرعزم ہے۔‘‘ ہمارے لیے صارفین کے رابطے کی ضروریات کو مدنظر رکھنا پہلی ترجیح ہے، ہمارے نیٹ ورک کی توسیع سے ہمارے فور جی صارفین اعلیٰ درجے کے موبائل نیٹ ورک سے فائدہ اٹھائیں گے۔ پاکستان میں زونگ سب سے زیادہ وسیع پیمانے پر دس ہزار سے زائد فورجی ٹاورز کی بدولت سب سے آگے ہے اور ڈیٹا کے انقلاب سے طالب علم، کارپوریٹس اور زندگی کے ہر شعبے کے افراد اس ڈیجیٹل لائف سٹائل سے فائدہ حاصل کر رہے ہیں۔ پاکستان میں ZTE کے سی ای او وانگ لئی نے کہا کہ ZTE صارفین کے تجربے کو مزید بہتر کرنے کے لیے اہم ٹیکنالوجی، حل اور نیٹ ورک کے ماڈل فراہم کر رہا ہے اور ہم زونگ فور جی کے جاری نیٹ ورک کی توسیع کا ایک لازمی حصہ بننے پر خوش ہیں اور اس سے زونگ فورجی کو زیادہ سے زیادہ صارفین کو بہترین کوریج دینے میں مدد ملے گی۔ زونگ فور جی نیٹ ورک کی توسیع اس کی موروثی کمپنی چائنا موبائل کمیونی کیشن کارپوریشن کی خواہش کے مطابق ہو رہی ہے جو پاکستان میں سرمایہ کاری جاری رکھے ہوئے ہے اور ملکی معیشت میں حصہ ڈالنے کے لیے پرعزم ہے۔ چائنا موبائل کمیونیکیشن کارپوریشن کی جانب سے یہ سرمایہ کاری مارکیٹ میں فور جی کے بڑھتے ہوئے اعتمادکی ضامن ہے اور زونگ فور جی کی جانب سے صارفین کو بے مثل ڈیجیٹل ایکسپرئینس دینے کا مظہر ہے۔