ہواوے کے نئے فلیگ شپ فون کی تاریخ رونمائی کا اعلان

21  فروری‬‮  2019

پیرس (مانیٹرنگ ڈیسک)ہواوے کے نئے فلیگ شپ فون کی تاریخ رونمائی سامنے آگئی ہواوے نے اپنے نئے فلیگ شپ فون پی 30 کی تاریخ رونمائی کا اعلان کردیا ہے۔ ہواوے کی پی سیریز کا نیا فلیگ شپ فون 26 مارچ کو پیرس میں ایک تقریب کے دوران متعارف کرایا جائے گا اور کمپنی نے اس کے لیے یہ ٹیگ لائن منتخب کی ہے ‘اصول بدلنے کے لیے ہوتے ہیں’۔ ٹوئٹر پر تاریخ کا اعلان کرتے ہوئے

ایک مختصر ویڈیو بھی شیئر کی گئی جس میں فون کی تفصیلات تو بیان نہیں کی گئیں مگر زومنگ پر زور دیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ ہواوے کا گزشتہ سال کا فلیگ شپ فون پی 20 دنیا کا پہلا فون تھا جس میں بیک پر 3 کیمروں کا سیٹ اپ دیا گیا تھا اور اسے چند بہترین کیمرا فونز میں سے ایک قرار دیا گیا تھا۔ ہر سال کی طرح اس بار بھی ممکنہ طور پر اپنے فلیگ شپ فون کو 2 ورژن پی 30 اور پی 30 پرو میں متعارف کرائے گی جس میں واٹر ڈراپ نوچ سیلفی کیمرے کے لیے دیا جائے گا جو کہ 38 میگاپکسل کا ہوسکتا ہے۔ اس میں کمپنی کا اپنا کیرین 980 پراسیسر موجود ہوگا جبکہ 8 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج دیئے جانے کا بھی امکان ہے۔ رواں ماہ کے شروع میں پی 30 کی ایک تصویر لیک ہوکر سامنے آئی تھی جس سے عندیہ ملا تھا کہ یہ کمپنی پہلی بار 4 بیک کیمروں والا فون متعارف کرانے والی ہے۔ تصویر سے یہ بھی معلوم ہوا کہ کیمرا پوزیشن کا ڈیزائن کافی مختلف ہوگا یعنی 3 کیمرے ایک قطار میں جبکہ چوتھا الگ موجود ہے۔ گزشتہ سال ہواوے کے دونوں فلیگ شپ فونز کو بہترین کیمرا فونز قرار دیا گیا اور وہ آئی فونز اور گلیکسی فونز کو پیچھے چھوڑنے میں کامیاب رہے, اس سال بھی پی 30 سیریز کے فونز گلیکسی ایس 10 سیریز کے لیے خطرہ ثابت ہوسکتے ہیں۔ واضح رہے کہ یہ چینی کمپنی آئندہ ہفتے موبائل ورلڈ کانگریس کے موقع پر اپنا پہلا 5 جی فولڈ ایبل فون بھی متعارف کرانے والی ہے تاہم پی 30 کے لیے لوگوں کو مزید ایک ماہ کا انتظار کرنا ہوگا۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…