جمعرات‬‮ ، 06 مارچ‬‮ 2025 

سام سنگ کا پہلا فولڈ ایبل اور مہنگا ترین اسمارٹ فون گلیکسی فولڈ متعارف

datetime 21  فروری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سان فرانسسکو(مانیٹرنگ ڈیسک) سام سنگ نے اپنا پہلا فولڈ ایبل اسمارٹ فون گلیکسی فولڈ باضابطہ طور پر متعارف کرادیا ہے۔ جنوبی کورین کمپنی نے گزشتہ سال نومبر میں پروٹوٹائپ فولڈ ایبل فون متعارف کرایا تھا۔ بدھ کی شب سان فرانسسکو میں ایک ایونٹ کے دوران سام سنگ کی جانب سے گلیکسی فولڈ کو متعارف کرایا گیا۔ یہ فون انفٹنی فلیکس اسکرین کے ساتھ ہے اور بند ہونے پر یا فون کی

شکل میں اس کا ڈسپلے 4.6 انچ جبکہ کھلنے پر 7.3 انچ کا ہوجاتا ہے۔ گوگل کی جانب سے ایپ کونٹینیٹی فیچر متعارف کرانے کی وجہ سے گلیکسی فولڈ میں دونوں اسکرین پر سوئچ ہونے کے دوران ایک ہی ایپ کا استعمال جاری رکھنا ممکن ہے۔ فولڈایبل موڈ میں اس کی فرنٹ اسکرین کسی عام اسمارٹ فون کی طرح کام کرتی ہے تاہم کسی ایپ جیسے گوگل میپس کو اوپن کرنے کے بعد ڈیوائس کو بڑے ڈسپلے پر سوئچ کیا جائے تو سب کچھ کافی بڑا ہوجاتا ہے۔ سام سنگ کے مطابق یہ بڑا ڈسپلے ملٹی ٹاسکنگ کے لیے انتہائی موثر ثابت ہوگا اور صارف بیک وقت 3 ایپس کو استعمال کرسکیں گے۔ کمپنی نے اعلان کیا یہ گلیکسی فولڈ ایل ٹی ای کے ساتھ ساتھ فائیو جی ورژن میں بھی متعارف کرایا جائے گا۔ کمپنی نے فون کے پراسیسر کے بارے میں کچھ نہیں بتایا، تاہم اس کا کہنا تھا یہ ایک 7nm سی پی یو ہوگا مگر کمپنی کے مطابق 512 جی بی یو ایف ایس 3.0 اسٹوریج اسپیس دی جائے گی۔ اس کے علاوہ 4380 ایم اے ایچ بیٹری اس ڈیوائس کا حصہ ہوگی۔ پروٹوٹائپ کے مقابلے میں گلیکسی فولڈ زیادہ پتلی ڈیوائس ہے اور فولڈ شکل میں اس کی موٹائی 17 ملی میٹر ہے جبکہ پورا اوپن کرنے پر یہ محض 6.9 ملی میٹر رہ جاتی ہے۔ اس فون میں کمپنی نے 6 کیمرے دیئے ہیں جن میں سے ایک تین کیمروں کا سیٹ اپ 16 میگا پکسل الٹرا وائیڈ شوٹر، دوسرا 12 میگا پکسل ٹیلی فوٹو لین جبکہ تیسرا 12 میگا پکسل ڈوئل پکسل وائیڈ کیمرا آپٹیکل اسٹیبلائزیشن کے ساتھ ہے جس میں 2 آپرچر دیئے گئے ہیں۔ ٹیبلیٹ موڈ پر ڈیوائس استعمال کرنے پر فرنٹ پر ڈوئل سیلفی کیمرا سیٹ اپ موجود ہے جن میں سے ایک 10 میگا پکسل ڈوئل پکسل وائیڈ کیمرا اور دوسرا 8 میگا پکسل آر جی بی ڈیپتھ کیمرا ہے۔ اسی طرح فولڈ موڈ پر بھی ایک 10 میگا پکسل کا ڈوئل پکسل سیلفی کیمرا دیا گیا ہے۔

یہ فون 26 اپریل سے دنیا کے مختلف ممالک میں فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا اور یہ اس کمپنی کی تاریخ کا مہنگا ترین فون بھی ہے۔ اس کی قیمت 1980 ڈالرز (2 لاکھ 75 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) سے شروع ہوگی، یعنی اس فون کا مہنگا ورژن بھی صارفین کے لیے پیش کیا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



تیسری عالمی جنگ تیار


سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…