بدھ‬‮ ، 08 اپریل‬‮ 2026 

سام سنگ نے اپنا پہلا 5 جی ٹیکنالوجی سپورٹ کرنے والا فون متعارف کرادیا

datetime 21  فروری‬‮  2019 |

امریکا،جنوبی کوریا(مانیٹرنگ ڈیسک) سام سنگ نے اپنا پہلا 5 جی ٹیکنالوجی سپورٹ کرنے والا فون متعارف کرادیا ہے جو گلیکسی ایس 10 سیریز کا چوتھا فون ہے۔ گزشتہ شب سان فرانسسکو میں ایک ایونٹ کے دوران گلیکسی ایس 10 فائیو جی فون کو پیش کیا گیا جو فائیو جی نیٹ ورکس پر کام کرے گا۔

یہ ڈسپلے کے لحاظ سے سام سنگ کی تاریخ کا سب سے بڑا فون ہے جس میں 6.7 انچ ڈسپلے دیا گیا ہے، تاہم کمپنی کا کہنا ہے کہ اسکرین بڑی ضرور ہے مگر اس کا حجم نوٹ 9 جتنا ہی ہے یعنی بیزل کم کرکے اسکرین کو بڑا کیا گیا ہے۔ اس فون میں بیٹری بھی سب سے بڑی ہے جو 4500 ایم اے ایچ ہے۔ اس فون میں اسنیپ ڈراگون 855 پراسیسر، 8 جی بی ریم اور 256 جی بی اسٹوریج دی گئی ہے مگر اس میں مائیکرو ایس ڈی کارڈ سپورٹ موجود نہیں۔ باقی فیچرز کے لحاظ سے یہ ایس 10 پلس جیسا ہی ہے یعنی فاسٹ چارجنگ، فاسٹ وائرلیس چارجنگ 2.0، وائرلیس پاور شیئر، واٹر اینڈ ڈسٹ ریزیزٹنس، ہیڈفون جیک وغیرہ۔ مگر اس فون میں بیک پر 4 جبکہ فرنٹ پر 2 کیمرے دیئے گئے ہیں یعنی مجموعی طور پر 6 کیمروں والا فون ہے۔ اس کے فرنٹ پر 10 میگا پکسل سیلفی کیمرا اور ڈیپتھ سنسر کیمرا موجود ہے۔ اس کے بیک پر ایک 12 میگا پکسل وائیڈ اینگل اور دوسرا 12 میگا پکسل ٹیلی فوٹو لینس ہے جبکہ تیسرا کیمرا سپر وائیڈ اینگل 16 میگا پکسل شوٹر ہے۔ چوتھا کیمرا ٹائم آف فلائٹ تھری ڈی ڈیپتھ کیمرا ہے جو ڈیپتھ انفارمیشن اکھٹی کرنے کا کام کرے گا اور اس سے پورٹریٹ یا لائیو فوکس فوٹوز بہتر ہوں گی۔ کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ یہ فون رواں سال کی دوسری سہ ماہی کے دوران صارفین کے لیے دستیاب ہوگا۔ کمپنی نے فی الحال اس کی قیمت کا اعلان نہیں کیا اور یہ فون آغاز میں امریکا اور جنوبی کوریا میں ہی دستیاب ہوگا جہاں فائیو جی سروس اس عرصے میں متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)


جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…