پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

ایل جی کے 3 نئے مڈرینج اسمارٹ فونز متعارف

datetime 21  فروری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ایل جی نے اپنے 3 نئے مڈرینج اسمارٹ فونز متعارف کرا دیئے ہیں۔ ایل جی کیو 60، کے 50 اور کے 40 ہائی اینڈ ڈسپلے اور آرٹی فیشل انٹیلی جنس ٹیکنالوجی سے لیس فونز ہیں۔ ان تینوں فونز میں ایل جی کا ایچ ڈی پلس فل ویژن ڈسپلے دیا گیا ہے۔

کیو 60 اور کے 50 میں 6.2 انچ جبکہ کے 40 میں 5.7 انچ ڈسپلے دیا گیا ہے اور تینوں میں ایک اے آئی فیچر موجود ہے جسے اے آئی کیم کا نام دیا گیا ہے جو کیمروں کو اپنے سامنے موجود اشیا جیسے انسانوں، پالتو جانوروں اور غذاﺅں کی شناخت میں مدد دیتا ہے اور اس کے مطابق وہ لینس ایڈجسٹ کرلیتے ہیں۔ ان تینوں میں گوگل اسسٹنٹ بٹن دیا گیا ہے جبکہ ڈی ٹی ایس یعنی ایکس تھری ڈی سراﺅنڈ ساﺅنڈ سپورٹ دی گئی ہے۔ کیو 60 اور کے 50 میں 3500 ایم اے ایچ بیٹری جبکہ چھوٹے کے 40 میں 3000 ایم اے ایچ بیٹری موجود ہے۔ ان تینوں میں نمایاں فرق کیمرا سیٹ اپ کا ہے۔ کیو 60 میں بیک پر تین کیمروں کا سیٹ اپ دیا گیا ہے جس میں سے ایک 16 میگا پکسل کیمرا فیز ڈیٹکشن آٹو فوکس کے ساتھ ہے، 5 میگا پکسل سپر وائیڈ اینگل اور 2 میگا پکسل ڈیپتھ سنسر کیمرا ہے جبکہ فرنٹ پر 13 میگا پکسل سیلفی کیمرا ہے۔ کے 50 کے بیک پر ڈوئل کیمرا سیٹ ہے ہے جس میں سے ایک 13 میگا پکسل جبکہ دوسرا 2 میگا پکسل سنسر کے ساتھ ہے، فرنٹ پر 13 میگا پکسل کیمرا دیا گیا ہے۔ کے 40 میں فرنٹ پر 8 میگا پکسل جبکہ بیک پر سنگل 13 میگا پکسل کیمرا دیا گیا ہے۔ ان تینوں میں فنگرپرنٹ سنسر ، ایل ٹی ای نیٹ ورک سپورٹ دی گئی ہے، تاہم کمپنی نے فی الحال ان کی دستیابی اور قیمتوں کا اعلان نہیں کیا۔

موضوعات:



کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…