پیر‬‮ ، 07 اپریل‬‮ 2025 

سام سنگ نے خاموشی سے کون سی نئی ڈیوائس متعارف کروائی؟ پڑھیے تفصیلات

datetime 16  فروری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) سام سنگ نے حیران کن طور پر جمعہ کو ایک نئی ڈیوائس متعارف کرادی ہے جو کہ اس کا فلیگ شپ فون گلیکسی ایس 10 نہیں بلکہ ایک نیا ٹیبلیٹ ہے۔ گلیکسی ٹیب ایس 5 ای اس کمپنی کا سب سے پتلا اور ہلکا ٹیبلیٹ ہے جس میں 10 انچ کی بڑی اسکرین دی گئی ہے۔

اس کی موٹائی محض 5.1 ملی میٹر جبکہ وزن 400 گرم ہے اور یہ سام سنگ کا پہلا ٹیبلیٹ ہے جس میں ڈیجیٹل اسسٹنٹ بیکسبی 2.0 دیا گیا ہے۔ تو اس وائس اسسٹنٹ سے آپ سام سنگ اسمارٹ اپلائنسز کو بھی کنٹرول کرسکتے ہیں۔ سام سنگ نے ایک نیا دلچسپ فیچر کال اینڈ میسج کونٹینیوٹی بھی متعارف کرایا ہے جس کی بدولت صارفین فون کالز اور میسجز کو ٹیبلیٹ پر موصول اور بھیج سکیں گے۔ اس ڈیوائس میں سپر امولیڈ اسکرین اور 4 اے کے جی ٹیون اسپیکرز دیئے گئے ہیں جبکہ اینڈرائیڈ 9 آپریٹنگ سسٹم ہے۔ اس میں میٹل یونی باڈی ہے مگر یہ ٹیب ایس 4 جیسا فلیگ شپ ٹیبلیٹ نہیں، جس مٰں زیادہ تیز اسنیپ ڈراگون 835 پراسیسر دیا گیا ہے، اس کے مقابلے میں ایس 5 ای میں اسنیپ ڈراگون 670 پراسیسر موجود ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اس میں ملٹی ٹاسکنگ ممکن نہیں بلکہ ایک وقت میں ایک یا 2 ٹاسک ہی کرنا ممکن ہیں جبکہ ایس 4 میں بیک وقت 10 ٹاسک کیے جاسکتے ہیں۔ اس میں کمپنی نے ایس پین اسٹائلوس سپورٹ بھی نہیں دی۔ بنیادی طور پر سام سنگ نے یہ ٹیبلیٹ ایسے افراد کے لیے تیار کیا ہے جو اسمارٹ فون اسکرین کی بجائے اس سے زیادہ بڑی اسکرین پر فلمیں دیکھنا یا گیمز کھیلنا پسند کریں۔ اسی طرح اگر آپ فون کسی جگہ بھول گئے ہیں تو وائی فائی یا ایل ٹی ای سے اس ٹیبلیٹ پر انٹرنیٹ کنکٹ کرکے آپ کالز کرنے یا موصول کرسکیں گے۔ سام سنگ کا دعویٰ ہے کہ اس کی بیٹری لائف ساڑھے 14 گھنٹے ہے اور اس میں 7040 ایم اے ایچ بیٹری دی گئی ہے۔ یہ ٹیبلیٹ رواں سال کسی وقت 400 ڈالرز میں فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



زلزلے کیوں آتے ہیں


جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے (دوسرا حصہ)

بلوچستان کے موجودہ حالات سمجھنے کے لیے ہمیں 1971ء…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے؟ (پہلا حصہ)

قیام پاکستان کے وقت بلوچستان پانچ آزاد ریاستوں…

اچھی زندگی

’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…