برطانیہ(مانیٹرنگ ڈیسک) اسمارٹ فونز کمپنیاں جلد خصوصی افراد کے لئے نئے ایموجیز متعارف کرائیں گی۔ تفصیلالت کے مطابق اسمارٹ فونز کی دنیا میں پہر نیا دن نئے نئے تجربات کیے جا رہے ہیں اس کے ساتھ ہی نت نئی چیزیں متعارف کروانے کا سلسلہ بھی جاری ہے اس ہی ہی سلسلے کی ایک کڑی ہے اسپیشل افراد کیلئے نئے
ایموجیز۔ یہ انسانوں کو جسمانی صلاحیتیوں کے فرق سے بالاتر ہو کر برابری سے جذبات کے اظہار کا موقع فراہم کرنے میں معاون ثابت ہونگے۔ نئے ایموجیز میں وہیل چیئر، آلہ سماعت، مصنوعی اعزا، نابینا افراد کے لئے سفید چھڑی اور رہنمائی کرنیوالے کتے شامل ہیں۔ برطانوی میڈیا کے مطابق اسمارٹ فونز کمپنیاں رواں سال کے آخر میں نئے ایموجیز متعارف کروادیں گی۔