بدھ‬‮ ، 07 جنوری‬‮ 2026 

جی میل کا یہ نیا فیچر آپ کو ضرور پسند آئے گا

datetime 13  فروری‬‮  2019 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) کیا آپ نے کبھی ڈیسک ٹاپ کمپیوٹر میں جی میل پر ماﺅس کے رائٹ کلک کو دبا کر آزمانے کی کوشش کی؟ بیشتر افراد نہیں کرتے تاہم اگر آپ نے کبھی کی بھی ہے تو صرف 3 آپشن ہی نظر آئے ہوں گے، آرکائیو، مارک ایز ان ریڈ اور ڈیلیٹ۔ مگر اب اس میں بڑی تبدیلی آگئی ہے۔

اور گوگل نے جی میل رائٹ کلک مینیو میں متعدد اہم اضافے کردیئے ہیں۔ اب جی میل کے نئے رائٹ کلک مینیو میں 12 آپشن موجود ہیں، ریپلائی، ریپلائی آل، فارورڈ، آرکائیو، ڈیلیٹ، مارک ایز ان ریڈ، سنوز، موو ٹو، لیبل ایز، میوٹ، فائنڈ ای میلز فرام سیم سینڈر اور اوپن ان نیو ونڈو۔ اگر آپ نے کنورزیشن ویو ٹرن آف کررکھا ہے تو آپ ایسی تمام ای میلز بھی سرچ کرسکیں گے جن کا سبجیکٹ ایک جیسا ہوگا۔ ایسے افراد جن کو بہت زیادہ ای میلز کرنا ہوتی ہے ان کے لیے یہ نئے اضافے انتہائی فائدہ مند ہوں گے، کیونکہ گوگل نے اس میں وہ سب کچھ دے دیا ہے جس کی آپ کو مینیو میں ضرورت ہوتی ہے۔ جیسے آپ بہت زیادہ تعداد میں ای میلز کو کیس خاص کیٹیگری میں منتقل کرنا چاہتے ہیں یا 2 ای میلز نئی ونڈو میں کھولنا چاہتے ہیں تاکہ ان کا موازنہ کرسکیں، تو یہ اب ایک رائٹ کلک کی دوری پر ہے۔ ویسے یہ سب ااپشن جی میل ٹاپ مینیو میں موجود ہیں جبکہ کچھ تھری ڈاٹ مینیو میں دیکھے جاسکتے ہیں اور کی بورڈ شارٹ کٹس سے بھی ان تک رسائی ممکن ہے۔ مگر جب ایک رائٹ کلک پر سب کچھ مل جائے تو یہ نیا فیچر زیادہ قابل ترجیح ثابت ہوگا۔ یہ نیا فیچر بائی ڈیفالٹ پر صارف کو دستیاب ہوگا اور دنیا بھر میں اسے متعارف کرانے کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے جو کہ بتدریج تمام افراد تک پہنچے گا۔ تو اگر ابھی آپ کو نظر نہیں آرہا ہو تو فکر مت کریں، کیونکہ یہ بہت جلد آپ کو دستیاب ہوگا۔

موضوعات:



کالم



سائرس یا ذوالقرنین


میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…