جمعرات‬‮ ، 16 اکتوبر‬‮ 2025 

اب فیس بک پر غلطی سے بھیجا گیا پیغام ‘ان سینڈ’ کرنا ممکن ہے

datetime 6  فروری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) کیا کبھی ایسا ہوا کہ آپ فیس بک پر کسی سے چیٹ کررہے ہوں اور غلطی سے کوئی ایسا پیغام دوست کے پاس چلا گیا جو آپ بھیجنا نہیں چاہتے تھے؟ اگر ہاں تو اب اس شرمندگی سے بچنا ممکن ہے۔ جی ہاں منہ سے نکلے الفاظ واپس لینا تو ممکن نہیں مگر فیس بک پیغامات کو دوبارہ اپنے پاس کھینچ لینا اب ضرور ممکن ہے۔ فیس بک میسنجر میں آخرکار ایک سال بعد ان سینڈ بٹن کو متعارف کرا دیا گیا ہے۔

فیس بک نے اعلان کیا ہے کہ یہ فیچر آئی او ایس اور اینڈرائیڈ فونز میں میسنجر ایپ کے نئے ورژن کا حصہ ہے۔ اپنے غلطی سے بھیجے گئے میسج کو ڈیلیٹ کرنے کے لیے آپ کو اپنے میسج کو دبا کر رکھنا ہوگا اور پھر ‘ remove ‘ پر کلک کرنا ہوگا۔ اس کے بعد یہ ایپ پوچھے گی کہ کیا آپ یہ پیغام ہر ایک کے لیے ڈیلیٹ کرنا چاہتے ہیں یا اپنی حد تک، جیسا واٹس ایپ میں ہوتا ہے۔ مگر ایک چیز کا خیال رکھنا ہوگا کہ آپ اپنا بھیجا ہوا پیغام 10 منٹ کے اندر ہی دوست کی نظروں سے غائب کرسکتے ہیں، اس کے بعد اسے ڈیلیٹ کرنا ممکن نہیں ہوگا۔ فیس بک کی جانب سے میسنجر میں اس فیچر کو متعارف کرانے کا اعلان گزشتہ سال اپریل میں اس وقت کیا گیا جب یہ انکشاف سامنے آیا کہ یہ کمپنی خاموشی سے اپنے سی ای او مارک زکربرگ کے میسنجر پر بھیجے جانے والے پرانے پیغامات کو ڈیلیٹ کررہی ہے۔ اس انکشاف کے بعد کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ بھیجے جانے والے پیغامات کو واپس بلانے کا فیچر بہت جلد تمام میسنجر صارفین کو دستیاب ہوگا۔ اب فیس بک نے اپنا وعدہ پورا کردیا ہے تاہم یہ ویسا نہیں جو کہ مارک زکربرگ کو دستیاب تھا یعنی 10 منٹ سے پرانے پیغام کو ڈیلیٹ کرنا ممکن نہیں، مگر یہ بھی کسی حد تک مستقبل میں شرمندگی سے بچانے میں مددگار ثابت ہوگا۔ یہ فیچر آج سے صارفین کے لیے متعارف کرانے کا سلسلہ شروع ہوا ہے تو ہوسکتا ہے کہ آپ کے فون میں اپ ڈیٹ نہ ہوا ہو تواسے استعمال کرنے کے لیے کچھ انتظار کرنا پڑسکتا ہے۔ ان سینڈ جیسا فیچر فیس بک کی زیرملکیت میسجنگ اپلیکشن واٹس ایپ میں 2017 میں متعارف کرایا گیا تھا جس کے ذریعے صارفین ایک خاص وقت کے دوران پیغام کو بھیجنے کے بعد ڈیلیٹ کرسکتے ہیں۔ تاہم یہ میسج غائب نہیں ہوتا بلکہ دوسرے فرد کے پاس یہ نوٹ آجاتا ہے کہ میسج ڈیلیٹ کیا گیا ہے۔ اسی طرح انسٹاگرام میں بھی اسی طرح کا ان سینڈ فیچر موجود ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



افغانستان


لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…