جنوبی کوریا (مانیٹرنگ ڈیسک) سام سنگ کا نیا فلیگ شپ فون گلیکسی ایس 10 (3 یا 4 مختلف ماڈلز) میں آئندہ ماہ متعارف کرایا جائے گا مگر اس سے پہلے جنوبی کورین کمپنی نے خاموشی سے ایک اور اسمارٹ فون پیش کردیا ہے۔ گزشتہ سال کی آخری سہ ماہی میں سام سنگ نے
اپنے پہلے 4 کیمروں والے اسمارٹ فون گلیکسی اے 9 کو متعارف کرایا تھا اور اب جنوبی کوریا میں گلیکسی اے 9 پرو پیش کردیا ہے جس میں انفٹنی او ڈسپلے دیا گیا ہے۔ انفٹنی او ڈسپلے تو گلیکسی ایس 10 کے فونز میں دیا جائے گا جبکہ کسی ایک ورژن میں 4 بیک کیمرے بھی دیئے جائیں گے۔ سام سنگ گلیکسی ایس 10 کی تاریخ رونمائی سامنے آگئی ویسے سام سنگ نے انفٹنی او ڈسپلے والا پہلا فون گزشتہ ماہ گلیکسی اے 8 کی شکل میں متعارف کرایا تھا اور بیزل کو کم از کم کرنے کا بہترین حل پیش کیا۔ اب یہ اس طرح کے ڈسپلے سے لیس اس کمپنی کا دوسرا فون ہے جو ایس 10 سیریز سے پہلے سامنے آیا ہے۔ گلیکسی اے 9 پرو میں فرنٹ پر 24 میگا پکسل پنچ ہول کیمرہ دیا گیا ہے جبکہ اوپری اور نچلے حصے میں بیزل انتہائی کم ہے۔ اس کے بیک پر 3 کیمروں کا سیٹ اپ دیا گیا ہے جس میں سے ایک 24 میگا پکسل کا مین کیمرہ ہے، دوسرا 10 میگا پکسل ٹیلی فوٹو لینس 2 ایکس زوم کے ساتھ جبکہ تیسرا 5 میگا پکسل سنسر ڈیپتھ آف فیلڈ (زیادہ تفصیلات دکھانے) کے لیے دیا گیا ہے۔ سام سنگ ایس 10 فون 5 مختلف ورژن میں متعارف ہوگا؟ فون کے اندر 6 جی بی ریم، 128 جی بی اسٹوریج اور 3400 ایم اے ایچ بیٹری دی گئی ہے، پراسیسر ممکنہ طور پر اسنیپ ڈراگون 710 ہے۔ اس فون کو اگلے ماہ کوریا میں 533 ڈالرز (74 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) میں فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔