بدھ‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

اگلے ماہ متعدد 5 جی اسمارٹ فونز متعارف کرائے جانے کا امکان

datetime 25  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بارسلونا(مانیٹرنگ ڈیسک) موبائل فون کی دنیا کا سب سے بڑا ایونٹ 25 فروری کو اسپین کے شہر بارسلونا میں شروع ہورہا ہے جس میں فولڈ ایبل فونز اور ہول پنچ کیمروں کے ساتھ اس بار کئی فائیو جی ڈیوائسز بھی متعارف ہونے والی ہیں۔ اور یہ صرف انتہائی تیز رفتار انٹرنیٹ کی بات نہیں بلکہ فائیو جی فونز ہیں۔ ایل جی اور ہیواوے کی جانب سے موبائل ورلڈ کانگریس میں 5 جی فونز متعارف کرانے کا اعلان کیا گیا ہے۔

ایل جی کی جانب سے جمعرات کو جاری بیان میں بتایا گیا کہ دیگر ڈیوائسز کے ساتھ ساتھ یہ جنوبی کورین کمپنی اپنا پہلا فائیو جی اسمارٹ فون بھی موبائل ورلڈ کانگریس میں متعارف کرائے گی۔ یہ واضح نہیں کہ یہ اس کا فلیگ شپ فون ایل جی 8 کا کوئی ورژن ہوگا جو کہ اسی ایونٹ میں متعارف کرائے جانے کا امکان ہے یا کوئی مختلف ڈیوائس۔ ایل جی جی 8 میں کوالکوم اسنیپ ڈراگون 855 پراسیسر، 4000 ایم اے ایچ بیٹری اور ویپر چیمبر کولنگ سسٹم دیا گیا ہے جو کہ فون کو روایتی سسٹمز کے مقابلے میں ٹھنڈا رکھنے میں زیادہ مدد دیتا ہے۔ یال رہے کہ ایل جی نے گزشتہ روز ایک ٹیزر ویڈیو میں ایک نئے اور ٹچ لیس ڈیوائس کا عندیہ بھی دیا تھا جس کی کوئی تفصیل بیان نہیں کی گئی۔ دوسری جانب ہیواوے کی جانب سے بھی ایک فائیو جی فون متعارف کرانے کا اعلان کیا گیا ہے جو کہ اس کمپنی کا پہلا فولڈ ایبل اسمارٹ فون بھی ہوگا۔ اس فون کے بارے میں کوئی تفصیل ابھی سامنے نہیں آئی مگر ممکنہ طور پر یہ ہیواوے پی 30 پرو سے مختلف ڈیوائس ہوگی جو کہ موبائل ورلڈ کانگریس یا اس کے فوری بعد سامنے آسکتا ہے۔ سام سنگ اور شیاﺅمی کی جانب سے فولڈ ایبل فونز بھی متعارف کرائے جائیں گے تو یہ دیکھنا دلچسپی سے خالی نہیں ہوگا کہ ہیواوے ان کے مقابلے میں کیا نئی چیز پیش کرتا ہے۔ ہیواوے کے اس فون میں بالونگ 5000 فائیو جی چپ دی جائے گی جو کہ 4.6 جی بی پی ایس یا 6.5 جی بی پی ایس ڈاﺅن لوڈ اسپیڈ کی حامل ہوسکتی ہے مگر اس کا انحصار اسپیکٹرم پر ہوگا۔ سام سنگ کی جانب سے بھی گلیکسی ایس 10 کا ایک فائیو جی ورژن متعارف کرائے جانے کا امکان ہے مگر یہ واضح نہیں کہ موبائل ورلڈ کانگریس سے قبل 20 فروری کو ہونے والے ایونٹ میں سامنے آئے گا یا بعد میں کسی وقت۔ ون پلس اور اوپو کی جانب سے بھی فائیو جی فونز کی تفصیلات سامنے آنے کا امکان ہے مگر ان کی تفصیلات بھی ابھی تک سامنے نہیں آسکی ہیں۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…