اتوار‬‮ ، 09 جون‬‮ 2024 

واٹس ایپ میں خاموشی سے چند دلچسپ فیچرز متعارف

datetime 21  دسمبر‬‮  2018

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)واٹس ایپ دنیا کا مقبول ترین چیٹنگ میسنجر ہے اور اس کی جانب سے رواں ہفتے کے دوران کئی دلچسپ فیچرز کو متعارف کرایا گیا ہے۔ سب سے پہلا فیچر تو پکچر ان پکچر سپورٹ ہے جس کی آزمائش تو کافی عرصے سے چل رہی تھی مگر اب اسے تمام صارفین کے لیے پیش کردیا گیا ہے۔ اس فیچر کی بدولت صارفین فیس بک، انسٹاگرام یا یوٹیوب ویڈیوز کو

واٹس ایپ سے نکلے بغیر چیٹ ونڈو میں دیکھ سکیں گے۔ تاہم یہ فیچر انسٹاگرام، یوٹیوب یا فیس بک ویڈیوز تک ہی محدود ہے کسی اور ویڈیو شیئرنگ ایپ کو یہ سپورٹ نہیں کرتا۔ دوسرا فیچر جو اس ایپ میں خاموشی سے متعارف کرایا گیا وہ گروپ میسجنگ استعمال کرنے والے صارفین کے لیے کافی اچھی خبر ہے۔ اس فیچر کی بدولت وہ گروپ میں کسی بھی فرد سے پرائیویٹ ون آن ون چیٹ کرسکیں گے، بس اس کے لیے کسی میسج کو کلک کرکے رکھیں اور اوپر تھری ڈاٹ میں چھپے آپشن رئیپلائی پرائیویٹلی پر کلک کرکے پیغام بھیج دیں۔ یہ فیچر اینڈرائیڈ صارفین کے لیے دستیاب ہے۔ دوسری جانب واٹس ایپ نے گروپ ویڈیو کالنگ کو بھی اپ ڈیٹ کردیا ہے۔ ابھی واٹس ایپ میں صارفین کو گروپ ویڈیو کالنگ کے لیے پہلے کسی ایک فرد کو ویڈیو کال کرنا پڑتی ہے اور پھر اس میں لوگوں کا اضافہ کیا جاتا ہے۔ مگر اب اس ڈیوائن کو اپ ڈیٹ کردیا گیا ہے اور 4 افراد سے بیک وقت گروپ ویڈیو کال پر بات کی جاسکتی ہے۔ اس مقصد کے لیے واٹس ایپ نے نئے کالز ٹیب کا اضافہ کیا ہے۔ کمپنی کے مطابق گروپ کالنگ فیچر کو استعمال کرنے سے پہلے اچھے انٹرنیٹ کنکشن کی ضرورت ہوگی اور کال کوالٹی کا انحصار آپ کے دوستوں کے انٹرنیٹ کنکشن پر بھی ہوگا۔ یہ اپ ڈیٹ فی الحال آئی فون صارفین کے لیے متعارف کرائی گئی ہے اور بہت جلد اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے لیے بھی دستیاب ہوگی۔

موضوعات:



کالم



کھوپڑیوں کے مینار


1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…