گوگل نےموبائل یاد دلانے والی اسمارٹ جیکٹ متعارف کرادی

13  دسمبر‬‮  2018

سان فرانسسکو (مانیٹرنگ ڈیسک) گوگل نے اسمارٹ جیکٹ متعارف کرادی جو صارفین کو موبائل فون ساتھ میں لے جانے کی یاد دلائے گی۔ گوگل کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق جیکٹ بین الاقوامی کمپنی ’لیوی‘ کے اشتراک سے تیار کی گئی جس میں جدید فیچرز

شامل کیے گئے ہیں۔ اگر کوئی صارف گھر میں موبائل بھول کر جارہا ہوگا تو یہ جیکٹ اُسے موبائل فون نہ ہونے کی نشاندہی کرے گی اسی طرح فون کھو جانے کی صورت میں بھی جیکٹ تلاش میں مدد فراہم کرے گی۔ اس جیکٹ میں ’آلویز ٹو گیدر‘ نامی فیچر شامل کیا گیا، جب کوئی شخص جیکٹ پہنے گا اور موبائل سے فاصلہ اختیار کرے گا تو یہ فیچر خود بہ خود ایکٹیو ہوجائے گا اور صارف کو مطلع کرے گا۔ علاوہ ازیں جیکٹ صارف کو کالز، میسجز سے بھی آگاہی دے گی جبکہ اس کے ذریعے میوزک پلیئر بھی چلایا جاسکے گا۔ کمپنی کی جانب سے اس کی قیمت 350 ڈالر مقرر کی گئی جو پاکستانی کرنسی کے حساب سے تقریبا 48 ہزار روپے بنتی ہے۔ گوگل نے اعلان کیا کہ اسمارٹ جیکٹ فی الحال امریکا کے صارفین خرید سکتے ہیں، آئندہ برس سے یہ دنیا بھر میں دستیاب ہوگی۔ اینڈرائیڈ پولیس نے جیکٹ کا کامیاب تجربہ کیا جس کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ اگر صارف اپنی اسمارٹ جیکٹ کہی بھول جائے گا تو موبائل پر نوٹی فکیشن موصول ہوگا۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…