اتوار‬‮ ، 09 مارچ‬‮ 2025 

سام سنگ نے دنیا کا پہلا کواڈ کیمرہ سمارٹ فون پاکستان میں متعارف کروادیا

datetime 11  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) سام سنگ پاکستان نے حال ہی میں نیا گلیکسی اے 9 متعارف کرایا ہے جو دنیا کا پہلا کواڈ کیمرہ سمارٹ فون ہے۔ اس فون میں چار ریئر کیمرے فراہم کئے گئے ہیں۔ 8 میگا پکسل کے الٹرا وائیڈ کیمرے، 10 میگا پکسل کے ٹیلی فوٹوکیمرے، 24 میگا پکسل کے مین کیمرے اور 5 میگا پکسل کے ڈیپتھ کیمرے کے ساتھ صارفین اپنے تمام خصوصی مواقع کیلئے چار گنا بہتر معیار کی تصاویر حاصل کرنے کے قابل ہوں گے۔ نئے سام سنگ گلیکسی اے 9 کے تمام چار ریئر کیمرے

متنوع رینج کے آپشنز فراہم کرتے ہیں جو صارفین کو تصاویر نکالنے کے دوران انتخاب کی آزادی فراہم کرتے ہیں۔ اس فون کا 8 میگا پکسل الٹرا وائیڈ کیمرہ 120 ڈگری کا نظارہ پیش کرتا ہے جو وسیع مناظر کی عکسبندی کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے جبکہ 2x آپٹیکل زوم کے ساتھ 10 میگا پکسل کا ٹیلی فوٹو کیمرہ فاصلے سے لی گئی تصاویر کو خوبصورتی سے پیش کرتا ہے۔ اس کے علاوہ اس فون کا 5 میگا پکسل ڈیپتھ کیمرہ معیاری اور پیشہ ورانہ طور پر تیار کی گئی تصاویر کی طرح تصاویر کے پس منظر کو دھندلا کرتا ہے۔ اس فون کا 24 میگا پکسل مین کیمرہ شدید اور کم روشنی کے ماحول اور میں صاف شفاف تصاویر نکالنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور تصاویر میں زیادہ تفصیل کے لئے دیگر رکاوٹوں کو کم کرتا ہے۔اس کے علاوہ صارفین آسانی کے ساتھ اپنی تصاویر کے معیار کو بڑھانے کیلئے Scene Optimizer اور Flaw Detection جیسے انٹیلی جنٹ فیچرز بھی استعمال کر سکتے ہیں۔ فون کی دیگر خصوصیات میں ایک 6.3 انچ کا انفینیٹی ڈسپلے شامل ہے جو زیادہ قیمتی نظارہ پیش کرتا ہے، اس فون میں 6 جی بی ریم کے ساتھ 128 جی بی کی انٹرنل سٹوریج فراہم کی گئی ہے جبکہ اس فون میں Dolby Atmos سراؤنڈ ساؤنڈ، شاندار ٹچ اور خوبصورت ڈیزائن فراہم کیا گیا ہے

صارف کے جمالیاتی احساس کا اظہار ہے۔ نئے سام سنگ گلیکسی اے 9 کے ساتھ سام سنگ پاکستان نے امید ظاہر کی ہے کہ اس سے صارفین کو زیادہ آسانی فراہم ہوگی جس کے نتیجے میں وہ اپنے فون کو زیادہ بہتر بنا سکیں گے، اس سے انہیں مکمل طور پر اپنے خاص لمحات سے لطف اندوز ہونے کا موقع میسر آئے گا۔ یہ حیران کن ڈیوائس ملک بھر میں 99,999 پاکستانی روپے میں دستیاب ہے۔



کالم



تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)


ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…